- یٰۤاَیُّهَااے وہ
- الَّذِیْنَلوگو
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے ہو
- لَانہ
- تَقْتُلُواتم قتل کرو
- الصَّیْدَشکار کو
- وَاَنْتُمْحالانکہ تم
- حُرُمٌ ؕحالت احرام میں ہو۔ اس حال میں کہ تم حرم میں ہو
- وَمَنْاور جس نے
- قَتَلَهٗقتل کیا اس کو
- مِنْكُمْتم میں سے
- مُّتَعَمِّدًاجان بوجھ کر
- فَجَزَآءٌتو بدلہ ہے
- مِّثْلُمانند اس کے
- مَاجو اس نے
- قَتَلَقتل کیا
- مِنَمیں سے
- النَّعَمِچوپایوں
- یَحْكُمُفیصلہ کریں گے
- بِهٖساتھ اس کے
- ذَوَادو والے
- عَدْلٍعدل
- مِّنْكُمْتم میں سے
- هَدْیًاقربانی ہے۔ ہوگی
- بٰلِغَپہنچنے والی
- الْكَعْبَةِکعبہ کو
- اَوْیا
- كَفَّارَةٌکفارہ ہے
- طَعَامُکھانا
- مَسٰكِیْنَمسکینوں کا
- اَوْیا
- عَدْلُبرابر۔ بدلہ
- ذٰلِكَاس کا۔ کے
- صِیَامًاروزے رکھنا
- لِّیَذُوْقَتاکہ وہ چکھے
- وَبَالَوبال۔ بدلہ
- اَمْرِهٖ ؕاپنے کام کا
- عَفَامعاف کردیا
- اللّٰهُاللہ نے
- عَمَّااس سے جو
- سَلَفَ ؕگزر گیا ۔ گزر چکا
- وَمَنْاور جو کوئی
- عَادَاعادہ کرے گا
- فَیَنْتَقِمُتو انتقام لے گا
- اللّٰهُاللہ
- مِنْهُ ؕاس سے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَزِیْزٌزبردست
- ذُولینے والا ہے
- انْتِقَامٍانتقام
Surah 5 · word by word
Surah 5, ayah 95
Translation and commentary
Tafheem-ul-Quran
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ! اِحرام کی حالت میں شکار نہ مارو،1 اور اگر تم میں سے کوئی جان بوجھ کر ایسا کر گزرے تو جو جانور اس نے مارا ہو اُسی کے ہم پلّہ ایک جانور اُسے مویشیوں میں سے نذر دینا ہوگا جس کا فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کریں گے، اور یہ نذرانہ کعبہ پہنچایا جائے گا، یا نہیں تو اس گناہ کے کفارہ میں چند مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا، یا اس کے بقدر روزے رکھنے ہوں گے،2 تاکہ وہ اپنے کیے کا مزہ چکھے۔ پہلے جو کچھ ہو چکا اُسے اللہ نے معاف کردیا، لیکن اب اگر کسی نے اس حرکت کا اعادہ کیا تو اس سے اللہ بدلہ لے گا، اللہ سب پر غالب ہے اور بدلہ لینے کی طاقت رکھتا ہے
Footnotes (the author's commentary)
-
شکار خواہ آدمی خود کرے، یا کسی دُوسرے کو شکار میں کسی طور پر مدد دے، دونوں باتیں حالتِ احرام میں منع ہیں۔ نیز اگر مُحرِم کی خاطر شکار مارا گیا ہو تب بھی اس کا کھانا مُحِرم کے لیے جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر کسی شخص نے اپنے لیے خود شکار کیا ہو اور پھر وہ اس میں سے مُحِرم کو بھی تحفۃً کچھ دیدے تو اس کے کھانے میں کچھ مضائقہ نہیں۔ اس حکِم عام سے مُوذی جانور مستثنیٰ ہیں۔ سانپ ، بچھّو، باؤ لا کتّا اور ایسے دُوسرے جانور جو انسان کو نقصان پہنچانے والے ہیں، حالتِ احرام میں مارے جا سکتے ہیں۔
-
اِن اُمُور کا فیصلہ بھی دو عادل آدمی ہی کریں گے کہ کس جانور کے مارنے پر آدمی کتنے مسکینوں کو کھانا کھِلائے، یا کتنے روزے رکھے۔
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 123
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.