- یٰۤاَیُّهَااے
- الَّذِیْنَوہ لوگو
- اٰمَنُوْۤاجو ایمان لائے ہو
- اِذَاجب
- قُمْتُمْکھڑے ہو تم
- اِلَیطرف
- الصَّلٰوةِنماز کے
- فَاغْسِلُوْاتو دھو لو
- وُجُوْهَكُمْاپنے چہروں کو
- وَاَیْدِیَكُمْاور اپنے ہاتھوں کو
- اِلَیتک
- الْمَرَافِقِکہنیوں
- وَامْسَحُوْااور مسح کرو
- بِرُءُوْسِكُمْاپنے سروں کا
- وَاَرْجُلَكُمْاور اپنے پاؤں کو (دھو لو)
- اِلَیتک
- الْكَعْبَیْنِ ؕٹخنوں
- وَاِنْاور اگر
- كُنْتُمْہو تم
- جُنُبًاحالت جنابت میں
- فَاطَّهَّرُوْا ؕتو طہارت حاصل کرو
- وَاِنْاور اگر
- كُنْتُمْہو تم
- مَّرْضٰۤیبیمار
- اَوْیا
- عَلٰیپر
- سَفَرٍسفر (پر)
- اَوْیا
- جَآءَآئے
- اَحَدٌکوئی ایک
- مِّنْكُمْتم میں سے
- مِّنَسے
- الْغَآىِٕطِرفع حاجت سے
- اَوْیا
- لٰمَسْتُمُچھوا تم نے
- النِّسَآءَعورتوں کو
- فَلَمْپھر نہ
- تَجِدُوْاتم پاؤ
- مَآءًپانی
- فَتَیَمَّمُوْاتو تیمم کرلو
- صَعِیْدًامٹی سے
- طَیِّبًاپاکیزہ
- فَامْسَحُوْاپھر مسح کرو
- بِوُجُوْهِكُمْاپنے چہروں کا
- وَاَیْدِیْكُمْاور اپنے ہاتھوں کا
- مِّنْهُ ؕاس سے
- مَانہیں
- یُرِیْدُچاہتا
- اللّٰهُاللہ
- لِیَجْعَلَکہ کردے
- عَلَیْكُمْتم پر
- مِّنْکوئی
- حَرَجٍتنگی
- وَّلٰكِنْلیکن
- یُّرِیْدُوہ چاہتا ہے
- لِیُطَهِّرَكُمْکہ وہ پاک کردے تم کو
- وَلِیُتِمَّاور تاکہ پورا کردے
- نِعْمَتَهٗاپنی نعمت کو
- عَلَیْكُمْتم پر
- لَعَلَّكُمْتاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَتم شکر ادا کرو
Surah 5 · word by word
Surah 5, ayah 6
Translation and commentary
Tafheem-ul-Quran
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، جب تم نماز کے لیے اُٹھو تو چاہیے کہ اپنے مُنّہ اور ہاتھ کہنیوں تک دھولو، سروں پر ہاتھ پھیر لو اور پاوٴں ٹخنوں تک دھولیا کرو۔1 اگر جَنابت کی حالت میں ہو تو نہاکر پاک ہوجاوٴ۔2اگر بیمار ہو یا سفر کی حالت میں ہو یا تم میں سے کوئی شخص رفع حاجت کرکے آئے یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا ہو، اور پانی نہ ملے، تو پاک مٹی سے کام لو، بس اُس پر ہاتھ مارکر اپنے مُنّہ اور ہاتھوں پر پھیر لیا کرو۔3 اللہ تم پر زندگی کو تنگ نہیں کرنا چاہتا، مگر وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمت تم پر تمام کردے،4 شاید کہ تم شکر گزار بنو
Footnotes (the author's commentary)
-
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اِس حکم کی جو تشریح فرمائی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مُنہ دھونے میں کُلّی کرنا اور ناک صاف کرنا بھی شامل ہے، بغیر اس کے مُنہ کے غسل کی تکمیل نہیں ہوتی۔ اور کان چونکہ سر کا ایک حصّہ ہیں اس لیے سر کے مسح میں کانوں کے اندرونی و بیرونی حصّوں کا مسح بھی شامل ہے۔ نیز وضو شروع کرنے سے پہلے ہاتھ دھو لینے چاہیییں تاکہ جن ہاتھوں سے آدمی وُضو کر رہا ہو وہ خود پہلے پاک ہو جائیں۔
-
جَنابت خواہ مباشرت سے لاحق ہوئی ہو یا خواب میں مأدّہ منویہ خارج ہونے کی وجہ سے ، دونوں صُورتوں میں غُسل واجب ہے۔ اس حالت میں غُسل کے بغیر نماز پڑھنا یا قرآن کو ہاتھ لگانا جائز نہیں۔(مزید تفصیلات کے لیےملاحظہ ہو سُورۂ نساء ، حواشی نمبر ۶7، ۶8 و ۶9)۔
-
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سُورہ ٔ نساء حاشیہ نمبر ۶9 و 7۰ ۔
-
جس طرح پاکیزگی ِ نفس ایک نعمت ہے اسی طرح پاکیزگیِ جسم بھی ایک نعمت ہے ۔ انسان پر اللہ کی نعمت اسی وقت مکمل ہو سکتی ہے جبکہ نفس و جسم دونوں کی طہارت و پاکیزگی کے لے پُوری ہدایت اسے مِل جائے۔
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Bayan-ul-Quran
اے اہل ایمان ! جب تم کھڑے ہو نماز کے لیے تو دھو لیا کرو اپنے چہرے اور دونوں ہاتھ بھی کہنیوں تک اور اپنے سروں پر مسح کرلیا کرو اور (دھو لیاکرو) اپنے دونوں پاؤں بھی ٹخنوں تک اور اگر تم حالت جنابت میں ہو تو پھر تم اور زیادہ پاکی حاصل کرو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی کسی نشیبی جگہ سے ہوکرآئے یا تم نے عورتوں سے مقاربت کی ہو اور تمہیں پانی دستیاب نہ ہو تو ارادہ کرلو پاک مٹی کا تو اس سے اپنے چہرے اور ہاتھوں کو مل لو اللہ یہ نہیں چاہتا کہ تم پر کوئی تنگی کرے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کر دے) اور تم پر اپنی نعمت کا اتمام فرمائے تاکہ تم شکر گزار بن سکو
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (translation database dated 2026-08-26; commentary database, from https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29, dated 2025-05-26); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Bayan-ul-Quran (Urdu translation and commentary; author identified by the project owner as Dr. Israr Ahmad, not named by the source), from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 183 and tafsir resource 29). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Commentary: https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 108
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.
Commentary
آیت 6 یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِذَا قُمْتُمْ اِلَی الصّلٰوۃِ یعنی نماز پڑھنے کا قصد کیا کرو۔وَاَرْجُلَکُمْ اِلَی الْکَعْبَیْنِ ط یہاں پر واضح رہے کہ اَرْجُلَکُمْ اور اَرْجُلِکُمْ دونوں قراءتیں مستند ہیں ‘ لہٰذا اہل تشیّع اس کو مستقلاً ‘ اَرْجُلِکُمْپڑھتے ہیں اور ان کے نزدیک اس میں پاؤں پر مسح کا حکم ہے۔ چناچہ وہ وَامْسَحُوْا بِرُءُ وْسِکُم وَاَرْجُلِکُمْ کا ترجمہ اس طرح کرتے ہیں : اور مسح کرلیا کرو اپنے سروں پر بھی اور اپنے پاؤں پر بھی۔ لیکن اہل سنت کے نزدیک یہ اَرْجُلَکُمہے اور اِلَی الْکَعْبَیْنِکے اضافے سے یہاں پاؤں کو دھونے کا حکم بالکل واضح ہوگیا ہے۔ اگر صرف مسح کرنا مطلوب ہوتا تو اس میں کوئی حد بیان کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ لہٰذا اِلَی الْکَعْبَیْن کی شرط سے یہ ٹکڑا فَاغْسِلُوْا وُجُوْہَکُمْ وَاَیْدِیَکُمْ اِلَی الْمَرَافِق کے بالکل مساوی ہوگیا ہے۔ جیسے ہاتھوں کا دھونا ہے کہنیوں تک ‘ ایسے ہی پاؤں کا دھونا ہے ٹخنوں تک۔ اس حکم میں وضو کے فرائض بیان ہوئے ہیں۔وَاِنْ کُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّہَّرُوْا ط یعنی پورے جسم کا غسل کرو۔ جنابت کی حالت میں نماز پڑھنا یا قرآن کو ہاتھ لگانا جائز نہیں۔وَاِنْ کُنْتُمْ مَّرْضآی اَوْ عَلٰی سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْکُمْ مِّنَ الْغَآءِطِ یہ استعارہ ہے قضائے حاجت کے لیے۔ عام طور پر لوگ قضائے حاجت کے لیے نشیبی جگہوں پر جاتے تھے۔ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا یعنی پاک مٹی سے تیمم کرلیا کرو۔