- وَلَكُمْاور تمہارے لیے
- نِصْفُآدھا ہے
- مَاجو
- تَرَكَچھوڑا
- اَزْوَاجُكُمْتمہاری بیویوں نے
- اِنْاگر
- لَّمْنہ
- یَكُنْہو
- لَّهُنَّان کے لیے
- وَلَدٌ ۚاولاد۔ کوئی بچہ
- فَاِنْپھر اگر
- كَانَہے
- لَهُنَّان کے لیے
- وَلَدٌاولاد
- فَلَكُمُتو تمہارے لیے
- الرُّبُعُچوتھا حصہ ہے
- مِمَّااس میں سے جو
- تَرَكْنَوہ چھوڑ جائیں
- مِنْسے
- بَعْدِبعد
- وَصِیَّةٍوصیت کے
- یُّوْصِیْنَوہ عورتیں وصیت کر جائیں
- بِهَاۤجس کی
- اَوْیا
- دَیْنٍ ؕقرض کی ادائیگی کے بعد
- وَلَهُنَّاور ان عورتوں کے لیے ہے
- الرُّبُعُچوتھا حصہ
- مِمَّااس میں سے جو
- تَرَكْتُمْچھوڑا تم نے
- اِنْاگر
- لَّمْنہیں
- یَكُنْہے
- لَّكُمْتمہارے لیے
- وَلَدٌ ۚاولاد
- فَاِنْپھر اگر
- كَانَہے
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَلَدٌاولاد
- فَلَهُنَّتو ان عورتوں کے لیے ہے
- الثُّمُنُآٹھواں حصہ
- مِمَّااس میں سے جو
- تَرَكْتُمْچھوڑا تم نے
- مِّنْکے
- بَعْدِبعد
- وَصِیَّةٍوصیت
- تُوْصُوْنَتم وصیت کر جاؤ
- بِهَاۤجس کی
- اَوْیا
- دَیْنٍ ؕادائیگی قرض کے بعد
- وَاِنْاور اگر
- كَانَہے
- رَجُلٌایک شخص
- یُّوْرَثُجس کی میراث لی جاتی ہے
- كَلٰلَةًکلالہ
- اَوِیا
- امْرَاَةٌکوئی عورت ہے
- وَّلَهٗۤاور اس کے لیے
- اَخٌایک بھائی ہو
- اَوْیا
- اُخْتٌایک بہن ہو
- فَلِكُلِّتو واسطے ہر
- وَاحِدٍایک کے
- مِّنْهُمَاان دونوں میں سے
- السُّدُسُ ۚچھٹا حصہ ہے
- فَاِنْپھر اگر
- كَانُوْۤاوہ سب ہوں
- اَكْثَرَزیادہ
- مِنْسے
- ذٰلِكَاس
- فَهُمْتو وہ
- شُرَكَآءُشریک ہیں
- فِیمیں
- الثُّلُثِایک تہائی
- مِنْکے
- بَعْدِبعد
- وَصِیَّةٍوصیت (کے)
- یُّوْصٰیوصیت کی جائے
- بِهَاۤاس کی
- اَوْیا
- دَیْنٍ ۙقرض (کی ادائیگی کے بعد)
- غَیْرَنہ
- مُضَآرٍّ ۚنقصان دینے والا ہو۔ نہ ضرر پہنچانے والا ہو
- وَصِیَّةًوصیت ہے
- مِّنَسے
- اللّٰهِ ؕاللہ کی طرف
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَلِیْمٌجاننے والا ہے
- حَلِیْمٌبردبار ہے
Surah 4 · word by word
Surah 4, ayah 12
Translation and commentary
Tafheem-ul-Quran
اور تمہاری بیویوں نے جو کچھ چھوڑا ہو اس کا آدھا حصّہ تمہیں ملے گا اگر وہ بے اولاد ہوں، ورنہ اولاد ہونے کی صُورت میں ترکہ کا ایک چوتھائی حصّہ تمہارا ہے جبکہ وصیّت جو انہوں نے کی ہو پوری کردی جائے، اور قرض جو اُنہوں نے چھوڑا ہو ادا کردیا جائے۔ اور وہ تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی کی حق دار ہوں گی اگر تم بے اولاد ہو، ورنہ صاحبِ اولاد ہونے کی صُورت میں اُن کا حصّہ آٹھواں ہوگا،1 بعد اس کے کہ جو وصیّت تم نے کی ہو وہ پُوری کردی جائے اور جو قرض تم نے چھوڑا ہو وہ ادا کردیا جائے۔اور اگر وہ مرد یا عورت (جس کی میراث تقسیم طلب ہے) بے اولاد بھی ہو اور اس کے ماں باپ بھی زندہ نہ ہوں، مگر اس کا ایک بھائی یا ایک بہن موجود ہوتو بھائی اور بہن ہر ایک کو چھٹا حصّہ ملے گا، اور بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو کُل ترکہ کے ایک تہائی میں وہ سب شریک ہوں گے،2 جبکہ وصیّت جو کی گئی ہو پوری کردی جائے، اور قرض جو میّت نے چھوڑا ہو ادا کردیا جائے، بشرطیکہ وہ ضرر رساں نہ ہو۔3 یہ حکم ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ دانا و بینا اور نرم خُو ہے۔4
Footnotes (the author's commentary)
-
یعنی خواہ ایک بیوی ہو یا کئی بیویاں ہوں، اولاد ہونے کی صُورت میں وہ 1/8 کی اور اولاد نہ ہونے کی صُورت میں 1/4 کی حصّہ دار ہوں گی اور یہ 1/4 یا 1/8 سب بیویوں میں برابری کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا۔
-
باقی 5/6 یا 2/3 جو بچتے ہیں ان میں اگر کوئی اور وارث موجود ہو تو اس کو حصّہ ملے گا ، ورنہ اس پُوری باقی ماندہ ملکیّت کے متعلق اس شخص کو وصیّت کرنے کا حق ہو گا۔ اس آیت کے متعلق مفسّرین کا اجماع ہے کہ اس میں بھائی اور بہنوں سے مراد اَخیافی بھائی اور بہن ہیں یعنی جو میّت کے ساتھ صرف ماں کی طرف سے رشتہ رکھتے ہوں اور باپ ان کا دُوسرا ہو۔ رہے سگے بھائی بہن ، اور وہ سوتیلے بھائی بہن جو باپ کی طرف سے میت کے ساتھ رشتہ رکھتے ہوں، تو ان کا حکم اِسی سُورہ کے آخر میں ارشاد ہوا ہے۔
-
وصیّت میں ضرر رسانی یہ ہے کہ ایسے طور پر وصیّت کی جائے جس سے مستحق رشتہ داروں کے حقوق تلف ہوتے ہوں۔ اور قرض میں ضرر رسانی یہ ہے کہ محض حقداروں کو محرُوم کرنے کے لیے آدمی خواہ مخواہ اپنے اُوپر ایسے قرض کا اقرار کرے جو اس نے فی الواقع نہ لیا ہو، یا اور کوئی ایسی چال چلے جس سے مقصُود یہ ہو کہ حقدار میراث سے محرُوم ہو جائیں۔ اس قسم کے ضِرار کو گناہ ِ کبیرہ قرار دیا گیا ہے ۔ چنانچہ حدیث میں آیا ہے کہ وصیّت میں نقصان رسانی بڑے گناہوں میں سے ہے۔ اور ایک دُوسری حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ آدمی تمام اہلِ جنّت کے سے کام کرتا رہتا ہے مگر مرتے وقت وصیّت میں ضرر رسانی کر کے اپنی زندگی کو ایسے عمل پر ختم کر جاتا ہے جو اسے دوزخ کا مستحق بنا دیتا ہے ۔ یہ ضِرار اور حق تلفی اگرچہ ہر حال میں گناہ ہے، مگر خاص طور پر کَلالہ کے معاملہ میں اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر اس لیے فرمایا کہ جس شخص کے نہ اولاد ہو نہ ماں باپ ہوں اس میں عموماً یہ میلان پیدا ہو جاتا ہے کہ اپنی جائداد کو کسی نہ کسی طرح تلف کر جائے اور نسبتاً دُور کے رشتہ داروں کو حصّہ پانے سے محرُوم کر دے۔
-
یہاں اللہ تعالیٰ کی صفتِ علم کا اظہار دو وجوہ سے کیا گیا ہے: ایک یہ کہ اگر اس قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو اللہ کی گرفت سے آدمی نہ بچ سکے گا۔ دوسرے یہ کہ اللہ نے جو حصّے جس طرح مقرر کیے ہیں وہ بالکل صحیح ہیں کیونکہ بندوں کی مصلحت جس چیز میں ہے اللہ اس کو خود بندوں سے زیادہ بہتر جانتا ہے ۔ اور اللہ کی صفتِ حِلم یعنی اس کی نرم خوئی کا ذکر اس لیے فرمایا کہ اللہ نے یہ قوانین مقرر کرنے میں سختی نہیں کی ہے کہ بلکہ ایسے قاعدے مقرر کیے ہیں جن میں بندوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت ہے تاکہ وہ مشقت اور تنگی میں مبتلا نہ ہوں۔
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 79
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.