Surah 24 · word by word

Surah 24, ayah 61

  1. لَیْسَنہیں ہے
  2. عَلَیپر
  3. الْاَعْمٰیاندھے (پر)
  4. حَرَجٌکوئی حرج
  5. وَّلَااور نہ
  6. عَلَیپر
  7. الْاَعْرَجِلنگڑے (پر)
  8. حَرَجٌکوئی حرج
  9. وَّلَااور نہ
  10. عَلَیپر
  11. الْمَرِیْضِمریض (پر)
  12. حَرَجٌکوئی حرج۔ گناہ
  13. وَّلَااور نہ
  14. عَلٰۤیپر
  15. اَنْفُسِكُمْتمہارے نفسوں پر
  16. اَنْکہ
  17. تَاْكُلُوْاتم کھاؤ
  18. مِنْسے
  19. بُیُوْتِكُمْاپنے گھروں سے
  20. اَوْیا
  21. بُیُوْتِگھروں سے
  22. اٰبَآىِٕكُمْتمہارے باپوں کے۔ باپ داد کے
  23. اَوْیا
  24. بُیُوْتِگھروں سے
  25. اُمَّهٰتِكُمْتمہاری ماؤں کے
  26. اَوْیا
  27. بُیُوْتِگھروں (سے)
  28. اِخْوَانِكُمْتمہارے بھائیوں کے (گھروں سے)
  29. اَوْیا
  30. بُیُوْتِگھروں (سے)
  31. اَخَوٰتِكُمْتمہاری بہنوں کے
  32. اَوْیا
  33. بُیُوْتِگھروں سے
  34. اَعْمَامِكُمْتمہارے چچاؤں کے
  35. اَوْیا
  36. بُیُوْتِگھروں سے
  37. عَمّٰتِكُمْتمہاری پھوپھیوں کے
  38. اَوْیا
  39. بُیُوْتِگھروں سے
  40. اَخْوَالِكُمْتمہارے ماموؤں کے
  41. اَوْیا
  42. بُیُوْتِگھروں سے
  43. خٰلٰتِكُمْتمہاری خالاؤں کے
  44. اَوْیا
  45. مَاجو
  46. مَلَكْتُمْمالک ہوئے تم
  47. مَّفَاتِحَهٗۤاس کی کنجیوں کے
  48. اَوْیا
  49. صَدِیْقِكُمْ ؕتمہارے دوست کے
  50. لَیْسَنہیں
  51. عَلَیْكُمْتم پر
  52. جُنَاحٌکوئی گناہ
  53. اَنْکہ
  54. تَاْكُلُوْاتم کھاؤ
  55. جَمِیْعًامل کر
  56. اَوْیا
  57. اَشْتَاتًا ؕالگ الگ
  58. فَاِذَاپھر جب
  59. دَخَلْتُمْداخل ہو تم
  60. بُیُوْتًاگھروں میں
  61. فَسَلِّمُوْاتو سلام کرو
  62. عَلٰۤیپر
  63. اَنْفُسِكُمْاپنے نفسوں (پر)
  64. تَحِیَّةًدعائے خیر ہے۔ تحفہ ہے
  65. مِّنْسے
  66. عِنْدِطرف سے
  67. اللّٰهِاللہ کی (طرف سے)۔ اللہ کے (پاس سے)
  68. مُبٰرَكَةًبابرکت ہے
  69. طَیِّبَةً ؕپاکیزہ ہے
  70. كَذٰلِكَاسی طرح
  71. یُبَیِّنُبیان فرماتا ہے
  72. اللّٰهُاللہ
  73. لَكُمُتمہارے لیے
  74. الْاٰیٰتِآیات کو
  75. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
  76. تَعْقِلُوْنَتم عقل سے کام لو

Translation and commentary

Bayan-ul-Quran

کسی اندھے پر کوئی تنگی نہیں اور نہ کسی لنگڑے پر کوئی تنگی ہے اور نہ کسی مریض پر کوئی تنگی ہے اور نہ خود تمہارے اپنے اوپر (اس ضمن میں) کوئی تنگی ہے کہ تم کھانا کھایا کرو اپنے گھروں سے یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا (ایسے گھروں سے) جن کی چابیاں تمارے پاس ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے تمہارے اوپر کوئی حرج نہیں کہ تم سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ تو جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنے (لوگوں) پر سلام بھیجا کرو یہ دعا ہے اللہ کی طرف سے مبارک بھی اور پاک بھی اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات واضح کر رہا ہے تاکہ تم لوگ عقل سے کام لو

Commentary

آیت 61 لَیْسَ عَلَی الْاَعْمٰی حَرَجٌ ”یہاں پر اس سوال کا جواب دیا جا رہا ہے کہ اگر کسی خاندان ‘ گھر یا برادری میں کوئی معذور شخص ہو جو معذوری کے سبب اپنی آزاد معاش کا اہل نہ ہو تو ایسے شخص کے لیے شریعت کی ان پابندیوں کے بارے میں کیا حکم ہوگا ؟ چناچہ ایسے لوگوں کے بارے میں یہاں واضح طور پر بتادیا گیا کہ اگر وہ تمہارے گھروں میں رہیں تو اس میں مضائقہ نہیں۔اَوْ مَا مَلَکْتُمْ مَّفَاتِحَہٗٓ اَوْ صَدِیْقِکُمْ ط ”جیسے کوئی کارخانہ ہو اور اس کے مالک کے پاس اس کی چابیاں ہوں ‘ وہ جب چاہے وہاں جائے اور بیٹھ کر کھائے پئے۔ لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَاْکُلُوْا جَمِیْعًا اَوْ اَشْتَاتًا ط ”بعض لوگوں نے ان الفاظ سے خواہ مخواہ یہ مفہوم نکالنے کی کوشش کی ہے کہ یہاں مردوں اور عورتوں کو اکٹھے کھانے کی اجازت دی گئی ہے۔ دراصل یہ مجلسی احکام ہیں اور خصوصی طور پر اس حکم میں ایسی صورت حال مراد ہے جس میں کچھ لوگ کھانے کی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں جبکہ بعض دوسرے لوگ ابھی نہیں پہنچتے اور پہلے آنے والوں کو اس سے سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ایسی صورت میں اجازت دی گئی ہے کہ جیسے سہولت ہو ویسے کھا پی لیا جائے ‘ سب کا اکٹھے کھانا ہی ضروری نہیں ہے۔ الگ الگ گروہوں میں بھی کھانا کھایا جاسکتا ہے اور الگ الگ افراد بھی کھا سکتے ہیں۔ اس میں خواہ مخواہ تکلف یا تکلیف کی ضرورت نہیں ہے۔ ان مجلسی احکام سے ایسا مفہوم نکالنے کی کوشش کرنا سراسر زیادتی ہے کہ یہاں ستر و حجاب کے احکام بھی نعوذ باللہ معطل کردیے گئے ہیں اور کھانے پینے کی مخلوط پارٹیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ معاذ اللہ !فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلآی اَنْفُسِکُمْ ”یعنی جس گھر میں تم بطور مہمان جا رہے ہو اس میں موجود لوگ تمہارے اپنے ہی لوگ ہیں ‘ وہ تمہارے عزیز اور رشتہ دار ہیں۔ چناچہ تم اپنے ان لوگوں کو ضرور ”السلام علیکم“ کہا کرو۔ خود اپنے گھر میں بھی داخل ہو تو ”السلام علیکم“ کہا کرو۔تَحِیَّۃً مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ مُبٰرَکَۃً طَیِّبَۃً ط ””السلام علیکم“ ایک ایسی بابرکت اور پاکیزہ دعا ہے جو ایسے مواقع کے لیے اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو خصوصی طور پر سکھائی ہے۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (translation database dated 2026-08-26; commentary database, from https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29, dated 2025-05-26); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Bayan-ul-Quran (Urdu translation and commentary; author identified by the project owner as Dr. Israr Ahmad, not named by the source), from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 183 and tafsir resource 29). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Commentary: https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 358

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution