- وَالْوَالِدٰتُاور مائیں
- یُرْضِعْنَدودھ پلائیں
- اَوْلَادَهُنَّاپنی اولاد کو
- حَوْلَیْنِدو سال
- كَامِلَیْنِمکمل۔ پورے
- لِمَنْواسطے اس کے جو
- اَرَادَارادہ کرے
- اَنْکہ
- یُّتِمَّوہ پورا کرے
- الرَّضَاعَةَ ؕدودھ کی مدت
- وَعَلَیاور پر
- الْمَوْلُوْدِجس کا بچہ ہے
- لَهٗاس کے
- رِزْقُهُنَّرزق ہے ان عورتوں کا
- وَكِسْوَتُهُنَّاور لباس ان کا
- بِالْمَعْرُوْفِ ؕبھلے طریقے سے
- لَانہ
- تُكَلَّفُتکلیف دیا جائے
- نَفْسٌکوئی نفس
- اِلَّامگر
- وُسْعَهَا ۚاس کی وسعت کے مطابق
- لَانہ
- تُضَآرَّنقصان پہنچایا جائے
- وَالِدَةٌوالدہ کو۔ ماں کو
- بِوَلَدِهَااس کے بچے کی وجہ سے
- وَلَااور نہ
- مَوْلُوْدٌوالد کو
- لَّهٗاس کے
- بِوَلَدِهٖ ۗبچے کی وجہ سے
- وَعَلَیاور اوپر
- الْوَارِثِوارث کے ہے (ذمہ داری)
- مِثْلُمانند۔ اسی قسم کی
- ذٰلِكَ ۚاسی کی
- فَاِنْپھر اگر
- اَرَادَاوہ دونوں ارادہ کرلیں
- فِصَالًادودھ چھڑانے کا باھم رضا مندی سے
- عَنْNo meaning in the source
- تَرَاضٍباہم رضا مندی سے
- مِّنْهُمَااپنی۔ ان دونوں کی
- وَتَشَاوُرٍاور باہم مشورے سے
- فَلَاتو نہیں
- جُنَاحَکوئی گناہ
- عَلَیْهِمَا ؕان دونوں پر
- وَاِنْاور اگر
- اَرَدْتُّمْتم ارادہ کرو
- اَنْکہ
- تَسْتَرْضِعُوْۤاتم دودھ پلواؤ
- اَوْلَادَكُمْاپنی اولاد کو
- فَلَاتو نہیں
- جُنَاحَکوئی گناہ
- عَلَیْكُمْتم پر
- اِذَاجب
- سَلَّمْتُمْسپرد کر دو تم
- مَّاۤجو
- اٰتَیْتُمْدینا۔ کیا تم نے
- بِالْمَعْرُوْفِ ؕساتھ بھلے طریقے کے
- وَاتَّقُوااور ڈرو
- اللّٰهَاللہ سے
- وَاعْلَمُوْۤااور جان لو
- اَنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ تعالیٰ
- بِمَاساتھ اس کے جو
- تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
- بَصِیْرٌدیکھنے والا ہے
Surah 2 · word by word
Surah 2, ayah 233
Translation and commentary
Tafheem-ul-Quran
جو باپ چاہتے ہوں کہ ان کی اولاد پوری مدّت رضاعت تک دودھ پیے، تو مائیں اپنے بچّوں کو کامل دو سال دودھ پلائیں۔1 اس صورت میں بچّے کے باپ کو معروف طریقے سے انہیں کھانا کپڑا دینا ہو گا۔ مگر کسی پر اس کی وسعت سے بڑھ کر با ر نہ ڈالنا چاہیے، نہ تو ماں کو اس وجہ سے تکلیف میں ڈالا جائے کہ بچّہ اس کا ہے، اور نہ باپ ہی کو اس وجہ سے تنگ کیا جائے کہ بچّہ اس کا ہے۔۔۔۔ دودھ پلانے والی کا یہ حق جیسا بچّے کے باپ پر ہے، ویسا ہی اس کے وارث پربھی ہے2۔۔۔۔ لیکن اگر فریقین باہمی رضا مندی اور مشورے سے دودھ چھڑانا چاہیں، تو ایسا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اور اگر تمہارا خیال اپنی اولاد کو کسی غیر عورت سے دودھ پلوانے کا ہو، تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اس کا جو کچھ معاوضہ طے کرو، وہ معروف طریقے پر ادا کردو۔ اللہ سے ڈرو اور جان رکھو کہ جو کچھ تم کرتے ہو ، سب اللہ کی نظر میں ہے
Footnotes (the author's commentary)
-
یہ اُس صُورت کا حکم ہے ، جبکہ زوجین ایک دُوسرے سے علیٰحدہ ہو چکے ہوں، خواہ طلاق کے ذریعے یا خُلع یا فسخ اور تفریق کے ذریعے سے ، اور عورت کی گود میں دُودھ پیتا بچّہ ہو۔
-
یعنی اگر باپ مر جائے ، تو جو اس کی جگہ بچہ کا ولی ہو ، اُسے یہ حق ادا کرنا ہوگا۔
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 38
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. 1 word in this ayah has no meaning in the source and is left empty. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.