- وَالْمُطَلَّقٰتُاور عورتیں جو طلاق یافتہ ہیں
- یَتَرَبَّصْنَانتظار کریں وہ
- بِاَنْفُسِهِنَّساتھ اپنے نفسوں کے
- ثَلٰثَةَتین
- قُرُوْٓءٍ ؕحیض۔ طہر
- وَلَااور نہیں
- یَحِلُّحلال
- لَهُنَّان کے لیے
- اَنْکہ
- یَّكْتُمْنَوہ چھپائیں
- مَاجو
- خَلَقَپیدا کیا
- اللّٰهُاللہ نے
- فِیْۤمیں
- اَرْحَامِهِنَّان کے رحموں
- اِنْاگر
- كُنَّوہ ہیں
- یُؤْمِنَّایمان رکھتیں
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَالْیَوْمِاور یوم
- الْاٰخِرِ ؕآخرت پر
- وَبُعُوْلَتُهُنَّاور ان کے شوہر
- اَحَقُّزیادہ حق دار ہیں
- بِرَدِّهِنَّان کو لوٹانے کے
- فِیْمیں
- ذٰلِكَاس
- اِنْاگر
- اَرَادُوْۤاوہ ارادہ کریں۔ وہ چاہتے ہوں
- اِصْلَاحًا ؕاصلاح کو
- وَلَهُنَّاور ان کے لیے
- مِثْلُمانند
- الَّذِیْاس کے ہے۔ جو
- عَلَیْهِنَّاوپر ان کے ہے
- بِالْمَعْرُوْفِ ۪ساتھ معروف طریقے کے
- وَلِلرِّجَالِاور مردوں کے لیے
- عَلَیْهِنَّان پر
- دَرَجَةٌ ؕایک درجہ ہے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- عَزِیْزٌزبردست ہے
- حَكِیْمٌحکمت والا ہے
Surah 2 · word by word
Surah 2, ayah 228
Translation and commentary
Tafheem-ul-Quran
جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو ، وہ تین مرتبہ ایّام ِ ماہواری آنے تک اپنے آپ کو روکے رکھیں اور ان کے لیے یہ جائز نہیں ہے کہ اللہ نے ان کے رحم میں جو کچھ خَلق فرمایا ہو، اسے چھپائیں۔ انھیں ہرگز ایسا نہ کرنا چاہیے، اگر وہ اللہ اور روزِ آخر پر ایمان رکھتی ہیں۔ ان کے شوہر تعلقات درست کر لینے پر آمادہ ہوں، تو وہ اس عدّت کے دوران میں انھیں پھر اپنی زوجیّت میں واپس لے لینے کے حق دار ہیں۔1عورتوں کے لیے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں، جیسے مَردوں کے حقوق ان پر ہیں۔ البتہ مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔ اور سب پر اللہ غالب اقتدار رکھنے والا اور حکیم ودانا موجود ہے
Footnotes (the author's commentary)
-
اس آیت کے حکم میں فقہا کے درمیان اختلاف ہے۔ ایک جماعت کے نزدیک جب تک عورت تیسرے حیض سے فارغ ہو کر نہا نہ لے، اس وقت تک طلاق بائن نہ ہوگی اور شوہر کو رُجوع کا حق باقی رہے گا۔ حضرات ابوبکر ؓ ، عمر ؓ ، علی ؓ ، ابنِ عباس ؓ ، ابو موسیٰ اشعری، ابنِ مسعود اور بڑے بڑے صحابہ ؓ کی یہی رائے ہے اور فقہائے حنفیہ نے اِسی کو قبول کیا ہے۔ بخلاف اِس کے دُوسری جماعت کہتی ہے کہ عورت کو تیسری بار حیض آتے ہی شوہر کا حقِ رجوع ساقط ہو جاتا ہے۔ یہ رائے حضرات عائشہ ؓ ، ابنِ عمر ؓ ، اور زید بن ثابت ؓ کی ہے اور فقہائے شافعیہ و مالکیہ نے اسی کو اختیار کیا ہے۔ مگر واضح رہے کہ یہ حکم صرف اس صُورت سے متعلق ہے، جس میں شوہر نے عورت کو ایک یاد و طلاقیں دی ہوں۔ تین طلاقیں دینے کی صُورت میں شوہر کو حقِ رُجوع نہیں ہے۔
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 36
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.