Surah 11 · word by word

Surah 11, ayah 17

  1. اَفَمَنْکیا بھلا وہ شخص
  2. كَانَہو
  3. عَلٰیاوپر
  4. بَیِّنَةٍا یک واضح دلیل کے
  5. مِّنْکی
  6. رَّبِّهٖاپنے رب کی طرف
  7. وَیَتْلُوْهُاور پیچھے آتا ہے
  8. شَاهِدٌاس کے ایک گواہ
  9. مِّنْهُاس سے
  10. وَمِنْاور اس سے
  11. قَبْلِهٖپہلے تھی
  12. كِتٰبُکتاب
  13. مُوْسٰۤیموسیٰ کی
  14. اِمَامًاراہ نما
  15. وَّرَحْمَةً ؕاور رحمت
  16. اُولٰٓىِٕكَیہی لوگ
  17. یُؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
  18. بِهٖ ؕاس پر
  19. وَمَنْاور جو کوئی
  20. یَّكْفُرْکفر کرے
  21. بِهٖساتھ اس کے
  22. مِنَمیں سے
  23. الْاَحْزَابِگروہوں
  24. فَالنَّارُتو آگ
  25. مَوْعِدُهٗ ۚاس کی وعدہ گاہ ہے
  26. فَلَاپس نہ
  27. تَكُتم ہو
  28. فِیْمیں
  29. مِرْیَةٍکسی شک (میں)
  30. مِّنْهُ ۗاس سے
  31. اِنَّهُبیشک وہ
  32. الْحَقُّحق ہے
  33. مِنْسے
  34. رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
  35. وَلٰكِنَّاور لیکن
  36. اَكْثَرَاکثر
  37. النَّاسِلوگ
  38. لَانہیں
  39. یُؤْمِنُوْنَایمان لاتے

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

پھر بھلا وہ شخص جو اپنے ربّ کی طرف سے ایک صاف شہادت رکھتا تھا1 ، اس کے بعد ایک گواہ بھی پروردگار کی طرف سے ( اِس شہادت کی تائید میں) آگیا،2اور پہلے موسیٰ ؑ کی کتا ب رہنما اور رحمت کے طور پر آئی ہوئی بھی موجود تھی( کیا وہ بھی دُنیا پرستوں کی طرح اس سے انکار کر سکتا ہے؟) ایسے لوگ تو اس پر ایمان ہی لائیں گے3۔ اور انسانی گروہوں میں سے جو کوئی اِ س کا انکار کرے تو اس کے لیے جس جگہ کا وعدہ ہے وہ دوزخ ہے۔ پس اے پیغمبر ؐ ، تم اس چیز کی طرف سے کسی شک میں نہ پڑنا، یہ حق ہے تمہارے ربّ کی طرف سے مگر اکثر لوگ نہیں مانتے

Footnotes (the author's commentary)

  1. یعنی جس کو خود اپنے وجود میں اور زمین و آسمان کی ساخت میں اور کائنات کے نظم و نسق میں اِس امر کی کھلی شہادت مل رہی تھی کہ اِس دنیا کا خالق، مالک ، پروردگار اور حاکم و فرما نروا صرف ایک خدا ہے، اور پھر انہین شہادتوں کو دیکھ کر جس کا دل یہ گواہی  بھی پہلے ہی دے رہا تھا کہ اس زندگی کے بعد کوئی  اور زندگی ضرور ہونی چاہیے جس میں انسان اپنے خدا کو اپنے اعمال کا حساب دے اور اپنے کیے کی جزا اور سزا پائے۔

  2. یعنی قرآن ، جس نے آکر اُس فطری و عقلی شہادتت کی تائید کی اور اسے بتایا کہ فی الواقع حقیقت وہی ہے جس کا نشان آفاق و انفس کے آثار میں تُونے پایا ہے۔

  3. سلسلۂ کلام کےلحاظ سے اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جولوگ دنیوی زندگی کے ظاہری پہلو پر اور اس کی خوش نمائیوں پر فریفتہ ہیں اُن کے لیے تو قرآن کی دعوت کو رد کر دینا آسان ہے۔ مگر وہ شخص جو اپنی ہستی  اور کائنات کے نظام میں پہلے سے توحید و آخرت کی کھلی شہادت پا رہا تھا ، پھر قرآن نے آکر ٹھیک وہی بات کہی جس کی شہادت وہ پہلے سے اپنے اندر بھی پا رہا تھا اور باہر بھی ، اور پھر اس کی مزید تائید قرآن سے پہلے آئی ہوئی کتاب آسمانی میں بھی اسے مل گئی، آخر وہ کس طر ح  اتنی زبردست شہادتوں کی طرف سے آنکھیں بند کر کے اِن منکرین کا ہم نوا ہو سکتا ہے ؟ اس ارشاد سے یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نزول قرآن سے پہلے ایمان بالغیب کی منزل سے گزر چکے تھے ۔ جس طرح سورۂ اَنعام میں حضرت ابراہیم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ نبی ہونے سے پہلے آثارِ کائنات کے مشاہدے سے توحید کی معرفت حاصل کر چکے تھے، اسی طرح یہ آیت صاف بتا رہی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی غور و فکر سے اس حقیقت کو پا لیا تھا اور اس کے بعد قرآن نے آپ کو حقیقت کا براہِ راست   کی بلک آکر اس کی  نہ صرف تصدیق و توثیق کا علم بھی عطا کر دیا گیا۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 223

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution