Surah 93 · word by word

Surah 93, ayah 7

  1. وَوَجَدَكَاور پایا تجھ کو
  2. ضَآلًّاراہ بھولا
  3. فَهَدٰیتو اس نے ہدایت بخشی/ رہنمائی کی

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

اور تمہیں ناواقفِ راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی۔1

Footnotes (the author's commentary)

  1. اصل میں لفظ ضَآلًّا استعمال ہوا ہے جو ضلالت سے ہے ۔ عربی زبان میں یہ لفظ کئی معنوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ اِس کے ایک معنی گمراہی کے ہیں ۔ دوسرے معنی یہ ہیں کہ کوئی شخص راستہ نہ جانتا ہو اور ایک جگہ حیران کھڑا ہو کے مختلف راستے جو سامنے ہیں ان میں سے کِدھر جاؤں۔ ایک اور معنی کھوئے ہوئے کے ہیں، چنانچہ عربی محاورے میں کہتے ہیں ضَلَّ المَآ عُ فِی اللَّبَنِ، پانی دودھ میں گُم ہو گیا۔ اُس درخت کو بھی عربی میں ضَالّہ کہتے ہیں جو صحرا میں اکیلا کھڑا ہو اور آس پاس کوئی دوسرا درخت نہ ہو۔ ضائع ہونے کے لیے بھی ضلال کا لفظ بولا جاتا ہے، مثلاً کوئی چیز نا مواقف اور ناسازگار حالات میں ضائع ہو رہی ہو۔ غفلت کے لیے بھی ضلال کا  لفظ استعمال ہوتا ہے، چنانچہ خود قرآن مجید میں اِس کی مثال موجود ہے کہ  لَا یَضِلُّ رَبِّیْ وَلَا یَنْسَی،(طٰہٰ۔52)۔ ”میرا ربّ نہ غافل ہوتا ہے نہ بھولتا ہے۔“ اِن مختلف معنوں میں سے پہلے معنی  یہاں چسپاں نہیں ہوتے ، کیونکہ بچپن سے قبلِ نبوّت تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو  حالات تاریخ میں موجود ہیں اِن میں کہیں اِس بات کا شائبہ تک نہیں پایا جاتا کہ آپ ؐ کبھی بُت پرستی ، شرک یا دُہریّت میں مبتلا ہوئے ہوں، یا جاہلیّت کے جو اعمال ، رسم اور طور طریقے آپ ؐ کی قوم میں پائے جاتے تھے ان میں سے کسی میں آپ ؐ ملوث ہوئے ہوں۔ اِس لیے لا محالہ  وَوَجَدَ کَ  ضَآلًّا  کے یہ معنی تو نہیں ہو سکتے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو عقیدے یا عمل کے لحاظ سے گمراہ پایا تھا۔  البتہ باقی معنی کسی نہ کسی طور پر یہاں مراد ہو سکتے ہیں ، بلکہ ہو سکتا ہے کہ ایک ایک اعتبار سے سب مراد ہوں۔ نبوّت سے پہلے حضور ؐ اللہ کی ہستی اور اُس کی وحدانیت کے قائل تو ضرور تھے،  اور آپ ؐ کی زندگی گناہوں سے پاک اور فضائل اخلاق سے آراستہ بھی تھی ، لیکن آپ ؐ کو دینِ حق اور اس کے اُصول  اور احکام کا علم نہ تھا،  جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا ہے  مَا کُنْتَ تَدْرِیْ مَا الْکِتٰبُ وَلَا الْاِیْمَانُ (الشوریٰ، آیت 52)۔ ”تم نہ جانتے تھے کہ کتاب کیا ہوتی ہے اور نہ ایمان کی تمہیں کوئی خبر تھی“۔ یہ معنی بھی اس آیت کے ہو سکتے ہیں کہ حضور ؐ ایک  جاہلی معاشرے میں گُم ہو کر رہ گئے تھے اور ایک ھادی و رہبر ہونے کی حیثیت سے آپ ؐ کی شخصیت نبوت سے پہلے نمایاں نہیں ہو رہی تھی۔ یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ جاہلیت کے صحراء میں آپ ؐ  ایک  اکیلے درخت کی حیثیت سے کھڑے تھے جس میں پھل لانے اور ایک پورا باغ کا باغ پیدا کر دینے کی صلاحیت تھی مگر نبوت سے پہلے یہ صلاحیت کام نہیں آرہی تھی۔ یہ مراد بھی ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو غیر معمولی قوتیں آپ ؐ  کو عطا کی تھیں وہ جاہلیت کے ناسازگار ماحول میں ضائع ہو رہی تھیں ۔ ضلال کو غفلت کے معنی میں بھی لیا جا سکتا ہے ، یعنی آپ ؐ اُ ن حقائق اور علوم سے غافل تھے جن سے نبوت کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو آگاہ فرمایا ۔ یہ بات خود قرآن میں بھی ایک جگہ ارشاد ہوئی ہے: وَاِنْ کُنْتَ مِنْ قَبْلِہ  لَمِنَ الْغٰفِلِیْنَ (یوسف3) ” اور اگرچہ تم  اِس سے پہلے اِن باتوں سے غافل تھے۔“(نیز ملاحظہ ہو البقرہ آیت 282، اور الشعراء آیت 2۰)۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Bayan-ul-Quran

اور آپ ﷺ کو تلاش حقیقت میں سرگرداں پایا تو ہدایت دی !

Commentary

آیت 7{ وَوَجَدَکَ ضَآلًّا فَہَدٰی۔ } ”اور آپ ﷺ کو تلاش حقیقت میں سرگرداں پایا تو ہدایت دی !“ جب آپ ﷺ شعور کی پختگی کی عمر کو پہنچے اور آپ ﷺ نے کائنات کے حقائق کے بارے میں غوروفکر کرنا شروع کیا تو اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعے آپ ﷺ کو راہنمائی فراہم کردی۔ 1

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (translation database dated 2026-08-26; commentary database, from https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29, dated 2025-05-26); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Bayan-ul-Quran (Urdu translation and commentary; author identified by the project owner as Dr. Israr Ahmad, not named by the source), from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 183 and tafsir resource 29). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Commentary: https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 602

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution