Surah 5 · word by word

Surah 5, ayah 64

  1. وَقَالَتِاور کہا
  2. الْیَهُوْدُیہود نے
  3. یَدُہاتھ
  4. اللّٰهِاللہ کے
  5. مَغْلُوْلَةٌ ؕبندھے ہوئے ہیں
  6. غُلَّتْباندھ دیے گئے
  7. اَیْدِیْهِمْان کے ہاتھ
  8. وَلُعِنُوْااور وہ لعنت کیے گئے
  9. بِمَابوجہ اس کے جو
  10. قَالُوْا ۘانہوں نے کہا
  11. بَلْبلکہ
  12. یَدٰهُاس کے دونوں ہاتھ
  13. مَبْسُوْطَتٰنِ ۙپھیلے ہوئے ہیں
  14. یُنْفِقُوہ خرچ کرتا ہے
  15. كَیْفَجس طرح
  16. یَشَآءُ ؕوہ چاہتا ہے
  17. وَلَیَزِیْدَنَّاور البتہ ضرور بڑھا دیتا ہے
  18. كَثِیْرًابہت سوں کو
  19. مِّنْهُمْان میں سے
  20. مَّاۤجو
  21. اُنْزِلَنازل کیا گیا
  22. اِلَیْكَتیری طرف
  23. مِنْسے
  24. رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سے
  25. طُغْیَانًاسرکشی میں
  26. وَّكُفْرًا ؕاور کفر میں
  27. وَاَلْقَیْنَااور ڈال دی ہم نے
  28. بَیْنَهُمُان کے درمیان
  29. الْعَدَاوَةَعداوت
  30. وَالْبَغْضَآءَاور بغض
  31. اِلٰیتک
  32. یَوْمِدن
  33. الْقِیٰمَةِ ؕقیامت کے
  34. كُلَّمَاۤجب کبھی
  35. اَوْقَدُوْاانہوں نے بھڑکائی
  36. نَارًاآگ
  37. لِّلْحَرْبِجنگ کے لیے
  38. اَطْفَاَهَابجھا دیا اس کو
  39. اللّٰهُ ۙاللہ نے
  40. وَیَسْعَوْنَاور وہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
  41. فِیمیں
  42. الْاَرْضِزمین میں
  43. فَسَادًا ؕفساد کی
  44. وَاللّٰهُاور اللہ
  45. لَانہیں
  46. یُحِبُّپسند کرتا
  47. الْمُفْسِدِیْنَفساد کرنے والوں کو

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

یہُودی کہتے ہیں اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔۔۔۔1 باندھے گئے ان کے ہاتھ،2 اور لعنت پڑی اِن پر اُس بکواس کی بدولت جو یہ کرتے ہیں۔۔۔۔3 اللہ کے ہاتھ تو کشادہ ہیں، جس طرح چاہتا ہے خرچ کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو کلام تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے وہ ان میں سے اکثر لوگوں کی سرکشی و باطل پرستی میں اُلٹے اضافہ کا موجب بن گیا ہے،4 اور (اس کی پاداش میں) ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لیے عداوت اور دُشمنی ڈال دی ہے۔ جب کبھی یہ جنگ کی آگ بھڑکاتے ہیں اللہ اُس کو ٹھنڈا کردیتا ہے۔ یہ زمین میں فساد پَھیلانے کی سعی کررہے ہیں مگر اللہ فساد برپا کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا

Footnotes (the author's commentary)

  1. عربی محاورے کے مطابق کسی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہونے کا مطلب  یہ ہے کہ وہ بخیل ہے، عطا اور بخشش سے اُس کا ہاتھ رُکا ہوا ہے ۔ پس یہُودیوں کے اس قول کا مطلب یہ نہیں ہے کہ واقعی اللہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ، بلکہ مطلب یہ ہے کہ اللہ بخیل ہے ۔ چونکہ صدیوں سے یہُودی قوم ذلّت و نکبت کی حالت میں مُبتلا تھی اور اس کی گزشتہ عظمت محض ایک افسانہء پارینہ بن کر رہ گئی تھی جس کے پھر واپس آنے کا کوئی امکان اُنہیں نظر نہ آتا تھا ، اس لیے بالعمُوم اپنے قومی مصائب پر ماتم کرتے ہوئے اُس قوم کے نادان لوگ یہ بیہودہ فقرہ کہا کرتے تھے کہ معاذ اللہ خدا تو بخیل ہو گیا ہے، اس کے خزانے کا مُنہ بند ہے ، ہمیں دینے کے لیے اس کے پاس آفات اور مصائب کے سوا اور کچھ نہیں رہا۔ یہ بات کچھ یہُودیوں تک ہی محدُود نہیں، دُوسری قوموں کے جُہلاء کا بھی یہی حال ہے کہ جب ان پر کوئی سخت وقت آتا ہے تو خدا کی طرف رجُوع کرنے کے بجائے وہ جل جل کر اس قسم کی گُستاخانہ باتیں کیا کرتے ہیں۔

  2. یعنی بخل میں  یہ خود مُبتلا ہیں۔ دُنیا میں اپنے بُخل اور اپنی تنگ دلی کے لیے ضرب المثل بن چکے ہیں۔

  3. یعنی اس قسم کی گُستاخیاں اور طعن آمیز باتیں کر کے یہ چاہیں کہ خدا ان پر مہربان ہو جائے اور عنایات کی بارش  کرنے لگے تو یہ کسی طرح ممکن نہیں۔ بلکہ ان باتوں کا اُلٹا نتیجہ یہ ہے کہ یہ لوگ خدا کی نظرِ عنایت سے  اور زیادہ محرُوم اور اس کی رحمت سے اَور زیادہ دُور ہوتے  جاتے ہیں۔

  4. یعنی بجائے اس کے کہ اس کلام کو سُن کر  وہ کوئی مفید سبق لیتے، اپنی غلطیوں اور غلط کاریوں پر متنبّہ ہو کر ان کی تلافی کرتے، اور اپنی گِری ہوئی حالت کے اسباب معلوم کر کے اصلاح کی طرف متوجہ ہوتے، اُن پر اس کا اُلٹا اثر یہ ہوا ہے کہ ضد میں آکر انہوں نے حق و صداقت کی مخالفت شروع کر دی ہے۔ خیر و صلاح کے بھُولے ہوئے سبق کو سُن کر خود راہِ راست پر آنا تو درکنار ، اُن کی اُلٹی کوشش یہ ہے کہ جو آواز اس سبق کو یاد دلا رہی ہے اسے دبا دیں تاکہ کوئی دُوسرا بھی اسے نہ سُننے پائے۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 119

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution