- حُرِّمَتْحرام کردی گئیں
- عَلَیْكُمْتم پر
- اُمَّهٰتُكُمْتمہاری مائیں
- وَبَنٰتُكُمْاور تمہاری بیٹیاں
- وَاَخَوٰتُكُمْاور تمہاری بہنیں
- وَعَمّٰتُكُمْاور تمہاری پھوپھیاں
- وَخٰلٰتُكُمْاور تمہاری خالائیں
- وَبَنٰتُاور بیٹیاں
- الْاَخِبھائی کی
- وَبَنٰتُاور بیٹیاں
- الْاُخْتِبہن کی
- وَاُمَّهٰتُكُمُاور مائیں تمہاری
- الّٰتِیْۤجنہوں نے
- اَرْضَعْنَكُمْدودھ پلایا تم کو
- وَاَخَوٰتُكُمْاور بہنیں تمہاری
- مِّنَسے
- الرَّضَاعَةِرضاعت
- وَاُمَّهٰتُاور مائیں تمہاری
- نِسَآىِٕكُمْبیویوں کی
- وَرَبَآىِٕبُكُمُاور تمہاری بیویوں کی بیٹیاں۔ اور زیر تربیت لڑکیاں تمہاری
- الّٰتِیْوہ جو
- فِیْمیں
- حُجُوْرِكُمْتمہاری گودوں میں ہیں
- مِّنْسے
- نِّسَآىِٕكُمُتمہاری بیویوں میں
- الّٰتِیْوہ جو
- دَخَلْتُمْدخول کیا تم نے
- بِهِنَّ ؗساتھ ان کے
- فَاِنْپھر اگر
- لَّمْنہیں
- تَكُوْنُوْاتم ہو
- دَخَلْتُمْدخول کرچکے
- بِهِنَّان پر
- فَلَاتو نہیں
- جُنَاحَکوئی گناہ
- عَلَیْكُمْ ؗتم پر
- وَحَلَآىِٕلُاور بیویاں
- اَبْنَآىِٕكُمُتمہارے بیٹوں کی
- الَّذِیْنَوہ جو
- مِنْسے
- اَصْلَابِكُمْ ۙتمہاری پشت سے ہیں
- وَاَنْاور یہ کہ
- تَجْمَعُوْاتم جمع کرو
- بَیْنَدرمیان
- الْاُخْتَیْنِدو بہنوں کے
- اِلَّامگر
- مَاجو
- قَدْتحقیق
- سَلَفَ ؕگزر چکا
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- كَانَہے
- غَفُوْرًابخشنے والا
- رَّحِیْمًامہربان
Surah 4 · word by word
Surah 4, ayah 23
Translation and commentary
Bayan-ul-Quran
حرام کردی گئیں تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور تمہاری بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہے اور تمہاری دودھ شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں اور تمہاری ربیبائیں جو تمہاری گودوں میں پلی بڑھی ہوں تمہاری ان بیویوں سے جن کے ساتھ تم نے مقاربت کی ہو اور اگر تم نے ان بیویوں سے مقاربت نہ کی ہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں جو تمہاری صلب سے ہوں اور یہ (بھی تم پر حرام کردیا گیا ہے) کہ تم بیک وقت دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرو سوائے اس کے کہ جو گزر چکا یقیناً اللہ غفور اور رحیم ہے
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (translation database dated 2026-08-26; commentary database, from https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29, dated 2025-05-26); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Bayan-ul-Quran (Urdu translation and commentary; author identified by the project owner as Dr. Israr Ahmad, not named by the source), from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 183 and tafsir resource 29). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Commentary: https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 81
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.
Commentary
وَاُمَّہٰتُ نِسَآءِکُمْ جن کو ہم ساس یا خوش دامن کہتے ہیں۔وَرَبَآءِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَآءِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّز فَاِنْ لَّمْ تَکُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ ز ربیبہبیوی کی اس لڑکی کو کہا جاتا ہے جو اس کے سابق شوہر سے ہو۔ اگر موجودہ شوہر اس بیوی سے تعلق زن و شو قائم ہونے کے بعد اس کو طلاق دے دے تو ربیبہ کو اپنے نکاح میں نہیں لاسکتا ‘ یہ اس کے لیے حرام ہے۔ لیکن اگر اس بیوی کے ساتھ تعلق زن و شو قائم نہیں ہوا اور اسے طلاق دے دی تو پھر ربیبہ کے ساتھ نکاح ہوسکتا ہے۔ چناچہ فرمایا کہ اگر تم نے ان بیویوں کے ساتھ مقاربت نہ کی ہو تو پھر انہیں چھوڑ کر ان کی لڑکیوں سے نکاح کرلینے میں تم پر کوئی گناہ نہیں۔ ِ وَحَلَآءِلُ اَ بْنَآءِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلاَبِکُمْ لا جن کو ہم بہوئیں کہتے ہیں۔ اپنے صلبی بیٹے کی بیوی سے نکاح حرام ہے۔ البتہ منہ بولے بیٹے کی مطلقہ بیوی سے نکاح میں کوئی حرج نہیں۔ وَاَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ اِلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ ط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا جو پہلے ہوگیا سو ہوگیا۔ اب گڑے مردے تو اکھاڑے نہیں جاسکتے۔ لیکن آئندہ کے لیے یہ محرمات ابدیہ ہیں۔ اس میں رسول اللہ ﷺ نے اضافہ کیا ہے کہ جس طرح دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتے اسی طرح خالہ بھانجی کو اور پھوپھی بھتیجی کو بھی بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتے۔ یہ محرمات ابدیہ ہیں کہ جن کے ساتھ کسی حال میں ‘ کسی وقت شادی نہیں ہوسکتی۔ اب وہ محرمات بیان ہو رہی ہیں جو عارضی ہیں۔