- یَسْتَفْتُوْنَكَ ؕوہ فتوے مانگتے ہیں آپ سے
- قُلِکہہ دیجیے کہ
- اللّٰهُاللہ
- یُفْتِیْكُمْفتوی دیتا ہے تم کو
- فِیمیں
- الْكَلٰلَةِ ؕکلالہ کے بارے
- اِنِاگر
- امْرُؤٌاکوئی شخص
- هَلَكَفوت ہوجائے
- لَیْسَنہیں ہے
- لَهٗاس کے لیے
- وَلَدٌکوئی بچہ۔ اولاد
- وَّلَهٗۤاور اس کے لیے
- اُخْتٌبہن ہے
- فَلَهَاتو اس (بہن) کے لیے
- نِصْفُآدھا ہے
- مَاجو
- تَرَكَ ۚاس نے چھوڑا
- وَهُوَاور وہ
- یَرِثُهَاۤخود وارث ہوگا اس کا
- اِنْاگر
- لَّمْنہ
- یَكُنْہو
- لَّهَااس (بہن) کے لیے
- وَلَدٌ ؕکوئی بچہ
- فَاِنْپھر اگر
- كَانَتَاوہ دونوں ہوں
- اثْنَتَیْنِدو بہنیں
- فَلَهُمَاتو ان دونوں کے لیے
- الثُّلُثٰنِدو تہائی ہے
- مِمَّااس میں سے جو
- تَرَكَ ؕاس نے چھوڑا
- وَاِنْاور اگر
- كَانُوْۤاوہ ہوں
- اِخْوَةًکئی بہن بھائی
- رِّجَالًامرد
- وَّنِسَآءًاور عورتیں
- فَلِلذَّكَرِتو واسطے مرد کے
- مِثْلُمانند
- حَظِّحصہ
- الْاُنْثَیَیْنِ ؕدو عورتوں کے ہے
- یُبَیِّنُبیان کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- اَنْکہ نہ
- تَضِلُّوْا ؕتم گمراہ ہوجاؤ۔ کہ تم گمراہ ہوجاؤ
- وَاللّٰهُاور اللہ
- بِكُلِّساتھ ہر
- شَیْءٍچیز کے
- عَلِیْمٌجاننے والا ہے
Surah 4 · word by word
Surah 4, ayah 176
Translation and commentary
Tafheem-ul-Quran
لوگ1 تم سے کلالہ2 کے معاملہ میں فتویٰ پُوچھتے ہیں۔ کہو اللہ تمہیں فتویٰ دیتا ہے۔ اگر کوئی شخص بے اولاد مرجائے اور اس کی ایک بہن ہو3 تو وہ اس کے ترکہ میں سے نصف پائے گی، اور اگر بہن بے اولاد مرے تو بھائی اُس کا وارث ہوگا۔4 اگر میّت کی وارث دو بہنیں ہوں تو وہ ترکے میں سے دو تہائی کی حقدار ہوں گی،5 اور اگر کئی بھائی بہنیں ہوں تو عورتوں کا اکہرا اور مردوں کا دوہرا حصّہ ہوگا۔ اللہ تمہارے لیے احکام کی توضیح کرتا ہے تاکہ تم بھٹکتے نہ پھرو اور اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
Footnotes (the author's commentary)
-
یہ آیت اِس سُورہ کے نزول سے بہت بعد نازل ہوئی ہے۔ بعض روایات سے تو یہاں تک معلوم ہوتا ہے کہ یہ قرآن کی سب سے آخری آیت ہے۔ یہ بیان اگر صحیح نہ بھی ہو تب بھی کم از کم اتنا تو ثابت ہے کہ یہ آیت سن 9 ہجری میں نازل ہوئی۔ اور سُورہ نساء اس سے بہت پہلے ایک مکمل سُورہ کی حیثیت سے پڑھی جا رہی تھی۔ اسی وجہ سے اس آیت کو اُن آیات کے سلسلہ میں شامل نہیں کیا گیا جو احکام میراث کے متعقل سُورہ کے آغاز میں ارشاد ہوئی ہیں، بلکہ اسے ضمیمہ کے طور پر آخر میں لگا دیا گیا۔
-
کَلَالہ کے معنی میں اختلاف ہے ۔ بعض کی رائے میں کَلَالہ وہ شخص ہے جو لا ولد بھی ہو اور جس کے باپ اور دادا بھی زندہ نہ ہوں۔ اور بعض کے نزدیک محض لا ولد مرنے والے کو کلالہ کہا جاتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ آخر وقت تک اس معاملہ میں متردّ د رہے ۔ لیکن عامۂ فقہاء نے حضرت ابوبکر ؓ کی اس رائے کو تسلیم کر لیا ہے کہ اس کا اطلاق پہلی صورت پر ہی ہوتا ہے۔ اور خود قرآن سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے ، کیونکہ یہاں کلالہ کی بہن کو نصف ترکہ کا وارث قرار دیا گیا ہے، حالانکہ اگر کلالہ کا باپ زندہ ہو تو بہن کو سرے سے کوئی حصّہ پہنچتا ہی نہیں۔
-
یہاں اُن بھائی بہنوں کی میراث کا ذکر ہو رہا ہے جو میّت کے ساتھ ماں اور باپ دونوں میں، یا صرف باپ میں مشترک ہوں۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ ایک خطبہ میں اس معنی کی تصریح کی تھی اور صحابہ میں سے کسی نے اس سے اختلاف نہ کیا، اس بنا پر یہ مُجْمَع علیہ مسئلہ ہے۔
-
یعنی بھائی اس کے پُورے مال کا وارث ہو گا اگر کوئی اور صاحبِ فریضہ نہ ہو۔ اور اگر کوئی صاحبِ فریضہ موجود ہو، مثلاً شوہر، تو اس کا حصہ ادا کرنے کے بعد باقی تمام ترکہ بھائی کو ملے گا۔
-
یہی حکم دو سے زائد بہنوں کا بھی ہے۔
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 106
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.