Surah 4 · word by word

Surah 4, ayah 102

  1. وَاِذَااور جب
  2. كُنْتَہوں آپ
  3. فِیْهِمْان میں
  4. فَاَقَمْتَتو قائم کریں آپ
  5. لَهُمُان کے لیے
  6. الصَّلٰوةَنماز
  7. فَلْتَقُمْتو چاہیے کہ کھڑا ہو
  8. طَآىِٕفَةٌایک گروہ
  9. مِّنْهُمْان میں سے
  10. مَّعَكَآپ کے ساتھ
  11. وَلْیَاْخُذُوْۤااور چاہیے کہ وہ لیے رہیں
  12. اَسْلِحَتَهُمْ ۫اپنا اسلحہ
  13. فَاِذَاپھر جب
  14. سَجَدُوْاوہ سجدہ کریں
  15. فَلْیَكُوْنُوْاپس چاہیے کہ ہوں
  16. مِنْسے
  17. وَّرَآىِٕكُمْ ۪تمہارے پیچھے
  18. وَلْتَاْتِاور چاہے کہ آجائے
  19. طَآىِٕفَةٌایک گروہ
  20. اُخْرٰیدوسرا
  21. لَمْنہیں
  22. یُصَلُّوْاانہوں نے نماز پڑھی
  23. فَلْیُصَلُّوْاپس چاہیے کہ نماز پڑھیں
  24. مَعَكَآپ کے ساتھ
  25. وَلْیَاْخُذُوْاچاہیے کہ لیے رہیں
  26. حِذْرَهُمْاپنا بچاؤ
  27. وَاَسْلِحَتَهُمْ ۚاور اپنا اسلحہ
  28. وَدَّچاہتے ہیں
  29. الَّذِیْنَوہ لوگ
  30. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
  31. لَوْکاش
  32. تَغْفُلُوْنَکہ تم غافل ہوجاؤ
  33. عَنْسے
  34. اَسْلِحَتِكُمْاپنے اسلحہ
  35. وَاَمْتِعَتِكُمْاور اپنے سازوسامان سے
  36. فَیَمِیْلُوْنَتو وہ جھک پڑیں۔ حملہ کریں
  37. عَلَیْكُمْتم پر
  38. مَّیْلَةًحملہ کرنا۔ جھکنا
  39. وَّاحِدَةً ؕایک ہی بار۔ یکبارگی
  40. وَلَااور نہیں
  41. جُنَاحَکوئی گناہ
  42. عَلَیْكُمْتم پر
  43. اِنْاگر
  44. كَانَہے
  45. بِكُمْتم کو
  46. اَذًیکوئی تکلیف
  47. مِّنْسے
  48. مَّطَرٍبارش
  49. اَوْیا
  50. كُنْتُمْہو تم
  51. مَّرْضٰۤیبیمار
  52. اَنْیہ کہ
  53. تَضَعُوْۤاتم رکھ دو
  54. اَسْلِحَتَكُمْ ۚاپنا اسلحہ
  55. وَخُذُوْااور لیے رہو
  56. حِذْرَكُمْ ؕاپنا بچاؤ
  57. اِنَّبیشک
  58. اللّٰهَاللہ
  59. اَعَدَّاس نے تیار کیا
  60. لِلْكٰفِرِیْنَکافروں کے لیے
  61. عَذَابًاعذاب
  62. مُّهِیْنًارسوا کن

Translation and commentary

Bayan-ul-Quran

اور (اے نبی ﷺ جب آپ ﷺ ان کے درمیان موجود ہوں اور (حالت جنگ میں) انہیں نماز پڑھانے کھڑے ہوں تو ان میں سے ایک گروہ کو کھڑے ہونا چاہیے آپ ﷺ کے ساتھ اور وہ اپنا اسلحہ لیے ہوئے ہوں پھر جب وہ سجدہ کر چکیں تو تمہارے پیچھے ہوجائیں اور آئے دوسرا گروہ جنہوں نے ابھی نماز نہیں پڑھی اور وہ آپ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھیں اور ان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کا سامان اور اپنا اسلحہ اپنے ساتھ رکھیں یہ کافر لوگ تو اسی تاک میں رہتے ہیں کہ تم جیسے ہی اپنے اسلحہ اور سازو سامان سے ذرا غافل ہو تو وہ تم پر ایک دم ٹوٹ پڑیں اور تم پر کوئی گناہ نہیں ہے کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف ہو بارش کی وجہ سے یا تم بیمار ہوجاؤ اور (ایسی صورتوں میں) تم اپنا اسلحہ اتار کر رکھ دو البتہ اپنا بچاؤ ضرور کرلیا کرو یقیناً اللہ نے کافروں کے لیے بہت ذلت آمیز عذاب تیارکر رکھا ہے

Commentary

آیت 102 وَاِذَا کُنْتَ فِیْہِمْ فَاَقَمْتَ لَہُمُ الصَّلٰوۃَ فَلْتَقُمْ طَآءِفَۃٌ مِّنْہُمْ مَّعَکَ وَلْیَاْخُذُوْآ اَسْلِحَتَہُمْ قف فَاِذَا سَجَدُوْا فَلْیَکُوْنُوْا مِنْ وَّرَآءِکُمْص وَلْتَاْتِ طَآءِفَۃٌ اُخْرٰی لَمْ یُصَلُّوْا فَلْیُصَلُّوْا مَعَکَ یہ حکم صلوٰۃ الخوف کے بارے میں ہے۔ اس کی عملی صورت یہ تھی کہ حضور ﷺ نے ایک رکعت نماز پڑھا دی اور اس کے بعد آپ ﷺ بیٹھے رہے ‘ دوسری رکعت کے لیے کھڑے نہیں ہوئے ‘ جبکہ مقتدیوں نے دوسری رکعت خود ادا کرلی۔ دو رکعتیں پوری کر کے وہ محاذ پر واپس چلے گئے تو دوسرے گروہ کے لوگ جو اب تک نماز میں شریک نہیں ہوئے تھے ‘ نماز کے لیے حضور ﷺ کے پیچھے آکر کھڑے ہوگئے۔ اب حضور ﷺ نے دوسری رکعت اس گروہ کے لوگوں کی موجودگی میں پڑھائی۔ اس کے بعد حضور ﷺ نے سلام پھیر دیا ‘ لیکن مقتدیوں نے اپنی دوسری رکعت انفرادی طور پر ادا کرلی۔ اس طریقے سے لشکر میں سے کوئی شخص بھی حضور ﷺ ‘ کی امامت کے شرف اور سعادت سے محروم نہ رہا۔وَلْیَاْخُذُوْا حِذْرَہُمْ وَاَسْلِحَتَہُمْ ج وَدَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ تَغْفُلُوْنَ عَنْ اَسْلِحَتِکُمْ وَاَمْتِعَتِکُمْ فَیَمِیْلُوْنَ عَلَیْکُمْ مَّیْلَۃً وَّاحِدَۃً ط وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ اِنْ کَانَ بِکُمْ اَذًی مِّنْ مَّطَرٍ اَوْ کُنْتُمْ مَّرْضٰٓی اَنْ تَضَعُوْٓا اَسْلِحَتَکُمْ ج وَخُذُوْا حِذْرَکُمْ ط اگر تلوار ‘ نیزہ وغیرہ جسم سے بندھے ہوئے ہوں اور اس حالت میں نماز پڑھنا مشکل ہو تو یہ اسلحہ وغیرہ کھول کر علیحدہ رکھ دینے میں کوئی حرج نہیں ‘ بشر طی کہ جنگ کے حالات اجازت دیتے ہوں ‘ لیکن ڈھال وغیرہ اپنے پاس ضرور موجود رہے تاکہ اچانک کوئی حملہ ہو تو انسان اپنے آپ کو اس فوری حملے سے بچا سکے اور اپنے ہتھیار سنبھال سکے۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (translation database dated 2026-08-26; commentary database, from https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29, dated 2025-05-26); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Bayan-ul-Quran (Urdu translation and commentary; author identified by the project owner as Dr. Israr Ahmad, not named by the source), from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 183 and tafsir resource 29). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Commentary: https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 95

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution