Surah 29 · word by word

Surah 29, ayah 7

  1. وَالَّذِیْنَاور وہ لوگ
  2. اٰمَنُوْاجو ایمان لائے
  3. وَعَمِلُوااور انہوں نے عمل کئے
  4. الصّٰلِحٰتِاچھے
  5. لَنُكَفِّرَنَّالبتہ ہم ضرور کردیں گے
  6. عَنْهُمْان سے
  7. سَیِّاٰتِهِمْان کی برائیوں کو
  8. وَلَنَجْزِیَنَّهُمْاور البتہ ہم ضرور جزا دیں گے ان کو
  9. اَحْسَنَبہترین عمل کی
  10. الَّذِیْجو
  11. كَانُوْاتھے وہ
  12. یَعْمَلُوْنَعمل کرتے

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

اور جو لوگ ایمان لائیں گے اور نیک اعمال کریں گے اُن کی برائیاں ہم ان سے دُور کر دیں گے اور انہیں اُن کے بہترین اعمال کی جزا دیں گے۔1

Footnotes (the author's commentary)

  1. ایمان سے مراد ان تمام چیزوں کو سچے دل سے ماننا ہے جنہیں تسلیم کرنے کی دعوت اللہ کے رسول اور اس کی کتاب نے دی ہے۔ اور عمل صالح سے مراد اللہ اور اس کے رسول کی ہدایت کے مطابق عمل کرنا ہے۔ دل و دماغ کا عملِ صالح یہ ہے کہ آدمی کی فکر اور اس کے خیالات اور ارادے درست اور پاکیزہ ہوں ۔ زبان کا عمل صالح یہ ہے کہ آدمی برائی پر زبان کھولنے سے بچے اور جو بات بھی کرے حق و انصاف اور راستی کے مطابق کرے۔ اور اعضا و جوارح کا عمل صالح یہ ہے کہ آدمی کی پوری زندگی اللہ کی اطاعت و بندگی میں ، اور اس کے احکام و قوانین کی پابندی میں بسر ہو۔ اس ایمان و عمل صالح کے دو نتیجے بیان کیے گئے ہیں: ایک یہ کہ آدمی کی برائیاں اس سے دور کر دی جائیں گی۔ دوسرا یہ کہ اس کے بہترین اعمال کی، اور اس کے اعمال سے بہتر جزا دی جائے گی۔ برائیاں دور کرنے سے مراد کئی چیزیں ہیں۔ ایک یہ کہ ایمان لانے سے پہلے آدمی نے خواہ کیسے ہی گناہ کیے ہوں، ایمان لاتے ہی وہ سب معاف ہو جائیں گے۔ دوسرے یہ کہ ایمان لانے کے بعد آدمی نے بغاوت کے جذبے سے نہیں بلکہ بشری کمزوری سے جو قصور کیے ہوں، اس کے نیک اعمال  کا لحاظ  کر کے اُن سے در گزر کیا جائے گا۔ تیسرے یہ کہ ایمان و عمل صالح کی زندگی اختیار کرنے سے آدمی کے نفس کی اصلاح آپ سے آپ ہو گی اور اس کی بہت سی کمزوریاں دور ہو جائیں گی۔ ایمان و عمل صالح کی جزاء کے متعلق جو فقرہ  ارشاد فرمایا گیا ہے وہ ہے لَنَجْزِ یَنَّھُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۔ اس کے دو مطلب ہیں۔ ایک یہ کہ آدمی کے نیک اعمال میں سے جو اعمال سب سے زیادہ اچھے ہوں گے ان کو ملحوظِ خاطر رکھ کر اس کے لیے جزا تجویز کی جائے گی۔ دوسرے یہ کہ آدمی اپنے عمل کے لحاظ سے جتنی جزاء کا مستحق ہو گا، اس سے زیادہ اچھی جزاء اُسے دی جائے گی۔ یہ بات دوسرے مقامات پر بھی قرآن  میں فرمائی گئی ہے۔ مثلاً سورۂ انعام میں فرمایا مَنْ جَآءَ بِا الْحَسَنَۃِ فَلَہٗ عَشْرُ اَمْثَا لِھَا  (آیت1۶۰) ۔ ” جو نیکی لے کر آئے گا  اس کو اس سے دس گنا اجر دیا جائے گا۔“ اور سورۂ قَصص  میں فرمایا مَنْ جَآءَ بِا الْحَسَنَۃِ فَلَہٗ خَیْرٌ مِّنْھَا  (آیت 84)۔ ”  جو شخص نیکی لے کر آئیگا  اس کو اس سے بہتر  اجر دیا جائے گا۔“ اور سورۂ  نساء میں فرمایا اِنَّ اللہَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ وَّاِنْ تَکُ حَسَنَۃٌ یُّضَا عِفْھَا (آیت 4۰)۔ ”اللہ ظلم تو ذرہ برابر نہیں کرتا ، اور  اگر نیکی ہو تو اس کو کئی گنا بڑھاتا ہے۔“

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 397

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution