Surah 29 · word by word

Surah 29, ayah 40

  1. فَكُلًّاتو ہر ایک کو
  2. اَخَذْنَاپکڑ لیا ہم نے
  3. بِذَنْۢبِهٖ ۚاس کے گناہ کے ساتھ
  4. فَمِنْهُمْتو ان میں سے کچھ
  5. مَّنْوہ جس کو
  6. اَرْسَلْنَابھیجی ہم نے
  7. عَلَیْهِاس پر
  8. حَاصِبًا ۚپتھروں والی بارش
  9. وَمِنْهُمْاور ان میں سے
  10. مَّنْکچھ وہ
  11. اَخَذَتْهُجس کو پکڑ لیا
  12. الصَّیْحَةُ ۚدھماکے نے
  13. وَمِنْهُمْاور ان میں سے کچھ
  14. مَّنْوہ جس کو
  15. خَسَفْنَادھنسادیا ہم نے
  16. بِهِاس کے ساتھ
  17. الْاَرْضَ ۚزمین میں
  18. وَمِنْهُمْاور ان میں سے کچھ
  19. مَّنْوہ جس کو
  20. اَغْرَقْنَا ۚغرق کردیا ہم نے
  21. وَمَااور نہیں
  22. كَانَہے
  23. اللّٰهُاللہ
  24. لِیَظْلِمَهُمْکہ ظلم کرے ان پر
  25. وَلٰكِنْلیکن
  26. كَانُوْۤاتھے وہ
  27. اَنْفُسَهُمْاپنی جانوں پر
  28. یَظْلِمُوْنَظلم کرتے

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

آخر کار ہر ایک کو ہم نے اُس کے گناہ میں پکڑا، پھر اُن میں سے کسی پر ہم نے پتھراوٴ کرنے والی ہوا بھیجی،1 اور کسی کو ایک زبردست دھماکے نے آلیا،2 اور کسی کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا،3 اور کسی کو غرق کر دیا۔4 اللہ ان پر ظلم کر نے والا نہ تھا، مگر وہ خود ہی اپنے اُوپر ظلم کر رہے تھے۔5

Footnotes (the author's commentary)

  1. یعنی عاد، جن پر مسلسل سات رات اور آٹھ دن تک سخت ہوا کا طوفان برپا رہا۔ (سورۂ الحاقہ ، آیت 7)۔

  2. یعنی ثمود۔

  3. یعنی قارون۔

  4. یعنی فرعون اور ہامان۔

  5. یہ تمام قصے جو یہاں تک  سنائے گئے ہیں ، ان کا روئے سخن دو طرف ہے۔ ایک طرف یہ اہلِ ایمان کو سنائے گئے ہیں تا کہ وہ پست ہمت اور دل شکستہ  و مایوس نہ ہوں اور مشکلات و مصائب کے سخت سے سخت طوفان میں بھی صبر و استقلال کے ساتھ حق و صداقت کا عَلم بلند کیے رکھیں ، اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں کہ آخر کار اس کی مدد ضرور آئے گی اور وہ ظالموں کو نیچا دکھائے گا اور کلمہ ٔ حق کو سربلند کر دے گا۔ دوسری طرف یہ اُن ظالموں کو بھی سنائے گئے ہیں جو اپنے نزدیک تحریک ِ اسلامی کا بالکل قلع قمع کر دینے پر تلے ہوئے تھے۔ ان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ تم خدا کے حِلم اور اس کی بردباری کا غلط مطلب لے رہے ہو ۔ تم نے خدا کی خدائی کو اندھیر نگری سمجھ لیا ہے ۔ تمہیں اگر بغاوت و سرکشی اور ظلم و ستم اور بداعمالیوں پر ابھی تک نہیں پکڑا گیا ہے اور سنبھلنے کے لیے محض ازراہِ عنایت لمبی مہلت دی گئی ہے تو تم اپنی جگہ یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ یہاں کوئی انصاف کر نے والی طاقت سرے سے ہے ہی نہیں اوراس زمین  پر جس کا جو کچھ جی چاہے بلا نہایت کیے جا سکتا ہے۔ یہ غلط فہمی آخر کا تمہیں جس انجام سے دوچار کر کے رہے گی وہ وہی انجام ہے جو تم سے پہلے قومِ نوحؑ اور قومِ لوطؑ اور قومِ شعیبؑ دیکھ چکی ہے، جس سے عاد و ثمود دوچار ہو چکے ہیں ، اور جسے قارون و فرعون نے دیکھا ہے۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 401

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution