Surah 28 · word by word

Surah 28, ayah 29

  1. فَلَمَّاتو جب
  2. قَضٰیپوری کی
  3. مُوْسَیموسیٰ نے
  4. الْاَجَلَمقرر مدت
  5. وَسَارَاور لے چلے
  6. بِاَهْلِهٖۤاپنی بیوی کو/ اپنے گھروالوں کو
  7. اٰنَسَاس نے دیکھا/پایا /محسوس کیا
  8. مِنْسے
  9. جَانِبِجانب سے
  10. الطُّوْرِطور کی
  11. نَارًا ۚایک آگ کو
  12. قَالَکہا
  13. لِاَهْلِهِاپنے گھروالوں سے
  14. امْكُثُوْۤاٹھہر جاؤ
  15. اِنِّیْۤبیشک میں نے
  16. اٰنَسْتُمیں نے پائی ہے
  17. نَارًاایک آگ
  18. لَّعَلِّیْۤشاید کہ میں
  19. اٰتِیْكُمْمیں لاؤں تمہارے پاس
  20. مِّنْهَااس میں سے
  21. بِخَبَرٍکوئی خبر
  22. اَوْیا
  23. جَذْوَةٍکوئی انگارہ
  24. مِّنَسے
  25. النَّارِآگ میں (سے )
  26. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
  27. تَصْطَلُوْنَتم تاپ سکو

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

جب موسیٰؑ نے مدّت پوری کر دی1 اور اپنے اہل و عیال کو لے کر چلا تو طُور کی جانب اُس کو ایک آگ نظر آئی۔2 اُس نے اپنے گھر والوں سے کہا”ٹھہرو، میں نے ایک آگ دیکھی ہے ، شاید میں وہاں سے کوئی خبر لے آوٴں یا اُس آگ سے کوئی انگارا ہی اُٹھا لاوٴں جس سے تم تاپ سکو۔“

Footnotes (the author's commentary)

  1. حضرت حسن علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہھما فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰؑ نے آٹھ کے بجائے دس سال کی مدت پوری کی تھی۔ ابن عباس کی روایت ہے کہ  یہ بات  خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا(قضٰی موسیٰ اتم الاجلین و اطیبھما عشر سنین۔ ”موسیٰؑ نے دونوں مدتوں میں سے وہ مدت پوری طرح جو زیادہ کامل اور ان کے خسر کے لیے زیادہ  خوشگوار تھی، یعنی دس سال“۔

  2. اس سفر کا رُخ طور کی جانب ہونے سے یہ خیال ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰؑ اپنے اہل وعیال کو لے کر مصر ہی جانا چاہتے ہوں گے۔ اس لیے کہ طور اُس راستے پر ہے جو مَدْیَن سے مصر کی طرف جاتا ہے ۔ غالباً حضرت موسیٰؑ نے خیال کیا ہوگا کہ دس سال گزر چکے ہیں۔ فرعون بھِ مر چکا ہے جس کی حکومت کے زمانے میں وہ مصر سے نکلے تھے۔ اب اگر خاموشی کے ساتھ وہاں چلا جاؤں اور اپنے خاندان والوں کے ساتھ  پڑوں  تو شاید کسی کو میرا پتہ بھی نہ چلے ۔           بائیبل کا بیان یہاں واقعات کی ترتیب میں قرآن کے بیان سے بالکل مختلف ہے ۔ وہ کہتی ہے کہ حضرت موسیٰؑ اپنے خسر کی بکریاں چَراتے ہوئے ”بیا بان کے پرلی طرف سے خدا کے پہاڑ حورب کے نزدیک“آ نکلے تھے۔ اُس وقت  اللہ تعالیٰ نے ان سے کلام کیا اور انہیں رسالت کے منصب پر مامور کر کے مصر جانے کا حکم دیا۔ پھر وہ اپنے خسر کے پاس واپس آگئے اور ان سے اجازت لے کر اپنے ہاں بچوں  کےساتھ مصر روانہ ہوئے(خروج1:3۔18:4)۔ س کے برعکس قرآن کہتا ہے کہ حضرت موسیٰؑ مدت پوری کرنے کے بعد اپنے اہل عیال کو لے کر مدین سے روانہ ہوئے اور اس سفر میں اللہ تعالیٰ کی مخاطبت اور منصب نبوت پر تقرر کا معاملہ پیش آیا۔           بائیبل اور تلمود دونوں کا متفقہ بیان ہے کہ حضرت موسیٰؑ کے زمانہ قیامِ مدین میں وہ فرعون مر چکا تھا جس کے ہاں انہوں نے پرورش پائی تھی اور اب ایک دوسرا فرعون مصر کا فرمانروا تھا۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 389

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution