Surah 21 · word by word

Surah 21, ayah 82

  1. وَمِنَاور سے
  2. الشَّیٰطِیْنِشیطانوں میں (سے)
  3. مَنْجو
  4. یَّغُوْصُوْنَغوطے لگاتے تھے
  5. لَهٗاس کے لیے
  6. وَیَعْمَلُوْنَاور عمل کرتے تھے
  7. عَمَلًاکچھ عمل
  8. دُوْنَعلاوہ
  9. ذٰلِكَ ۚاس کے
  10. وَكُنَّااور تھے ہم ہی
  11. لَهُمْان کے لیے
  12. حٰفِظِیْنَحفاظت کرنے والے

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

اور شیاطین میں سے ہم نے ایسے بہت سوں کو اس کا تابع بنا دیا تھا جو اس کے لیے غوطے لگاتے اور اس کے سوا دُوسرے کام کرتے تھے۔ ان سب کے نگراں ہم ہی تھے۔1

Footnotes (the author's commentary)

  1. سُورۂ سَبَا میں اس کی تفصیل یہ آئی ہے :  وَمِنَ الْجِنِّ مِنْ یَّعْمَلُ بِیْنَ یَدَیْہِ بِاِذْنِ رَبِّہٖ، وَمَنْ یَّزِ غْ مِنْھُمْ عَنْ اَمْرِنَا نُذِ قْہُ مِنْ عَذَابِ السَّعِیْرِo   یَعْلَمُوْنَ لَہٗ مَا یَشَآ ءُ مِنْ مَّحَارِیْبَ وَ تَمَاثِیْلَ وَ جَفَانٍ کَا الْجَوَابِ وَقُدُوْرٍ رَّاسِیَاتٍ ۔۔۔۔۔۔ فَلَمَّا قَضَیْنَا عَلَیْہِ الْمَوْتَ مَا دَلَّہُمْ عَلیٰ مَوْتِہٖٓ اِلَّا دَآ بَّۃُ الْاَرْضِ تَاْ کُلُ مِنْسَاَ تَہٗ فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الْجِنُّ اَنْ لَّوْ کَانُوْ ا یَعْلَمُوْنَ الْغَیْبَ مَا لَبِثُوْ ا فِی الْعَذَابِ الْمُھِیْنِo ”اور جِنوں میں سے ایسے جن ہم نے اس کے لیے مسخر کر دیے تھے جو اس کے رب کے حکم سے اس کے آگے کام کرتے تھے، اور جو ہمارے حکم سے کوئی ان میں سے انحراف کرتا تو ہم اس کو بھڑکتی ہوئی آگ کا مزا چکھاتے۔ وہ اس کے لیے جیسے وہ چاہتا قصر اور مجسمے اور حوض جیسے بڑے بڑے لگن اور بھاری جمی ہوئی دیگیں بناتے تھے ۔۔۔۔۔۔ پھر جب ہم نے سلیمان کو وفات دے دی تو ان جنوں کو اس کی موت پر مطلع کرنے والی کوئی چیز نہ تھی مگر زمین کا کیڑا (یعنی گھُن) جو اس کے عصا کو کھا رہا تھا۔ پس جب وہ گر پڑا تو جِنوں کو پتہ چل  گیا کہ اگر وہ واقعی غیب داں ہوتے تو اِس ذلّت کے عذاب میں اتنی مدّت تک مبتلا نہ رہتے“۔ اِس آیت سے یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ جو شیاطین حضرت سلیمان کے لیے مسخر ہوئے تھے، اور جوا ن کے لیے مختلف خدمات انجام دیتے تھے ، وہ جِن تھے، اور جِن بھی وہ جِن جن کے بارے میں مشرکین ِ عرب کا یہ عقیدہ تھا، اور جو خود اپنے بارے میں بھی یہ غلط فہمی رکھتے تھے کہ ان کو علم ِغیب حاصل ہے۔ اب ہر شخص جو قرآن مجید کو آنکھیں کھول کر پڑھے ، اور اس کو اپنے تعصّبات اور پیشگی قائم کیے ہوئے نظریات کا تابع بنائے بغیر پڑھے ، یہ خود دیکھ سکتا ہے کہ جہاں قرآن مطلق”شیطان“ اور  ”جِن“ کے الفاظ استعمال کرتا ہے وہاں اس کی مراد کونسی مخلوق ہوتی ہے،  اورقرآن کی رُو سے وہ کون جِن ہیں جن کو مشرکینِ عرب  عالم الغیب سمجھتے تھے۔                 جدید زمانے کے مفسرین یہ ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں کہ وہ جن اور شیاطین جو  حضرت سلیمان کے لیے مسخر کیے گئے تھے ، انسان تھے اور آس پاس کی قوموں میں سے فراہم ہوئے تھے۔ لیکن صرف یہی نہیں کہ قرآن کے الفاظ میں اُن کی اِس تاویل کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، بلکہ قرآن میں جہاں جہاں بھی یہ قصہ آیا ہے وہاں کا سیاق و سباق اور اندازِ بیان اس تاویل کو راہ دینے سے صاف انکار کرتا ہے۔ حضرت سلیمان کے لیے عمارتیں بنانے والے اگر انسان ہی تھے تو آخر یہ انہی کی کونسی خصوصیت تھی جس کو اس شان سے قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے۔ اَہرامِ مصر سے لے کر نیو یارک کی فلک شگاف  عمارتوں تک کس چیز کو انسان  نے نہیں بنایا ہے اور کس بادشاہ یا رئیس یا ملک التجا ر کے لیے وہ ”جن“ اور ”شیاطین“فراہم نہیں ہوئے جو آپ  حضرت سلیمان کے لیے فراہم کر رہے ہیں؟

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Bayan-ul-Quran

اور شیاطین میں سے (بھی ہم نے بہت سوں کو مسخر کردیا تھا) جو اس کے لیے (سمندروں میں) غوطہ خوری کرتے تھے اور وہ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کام بھی کرتے تھے اور ہم ہی ان پر نگران تھے

Commentary

آیت 82 وَمِنَ الشَّیٰطِیْنِ مَنْ یَّغُوْصُوْنَ لَہٗ ”یعنی جناتّ حضرت سلیمان علیہ السلام کے حکم سے سمندروں میں غوطے لگاتے تھے اور ان کی تہوں سے موتی اور دوسری مفید چیزیں نکال کر لاتے تھے۔وَکُنَّا لَہُمْ حٰفِظِیْنَ ”گویا وہ جن حضرت سلیمان علیہ السلام کے تابع تھے تو یہ بھی ہماری ہی قدرت کا کمال تھا۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (translation database dated 2026-08-26; commentary database, from https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29, dated 2025-05-26); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Bayan-ul-Quran (Urdu translation and commentary; author identified by the project owner as Dr. Israr Ahmad, not named by the source), from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 183 and tafsir resource 29). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Commentary: https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 329

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution