Surah 2 · word by word

Surah 2, ayah 85

  1. ثُمَّپھر
  2. اَنْتُمْتم
  3. هٰۤؤُلَآءِوہ لوگ ہو
  4. تَقْتُلُوْنَتم قتل کر ڈالتے ہو
  5. اَنْفُسَكُمْاپنے لوگوں کو
  6. وَتُخْرِجُوْنَاور تم نکال دیتے ہو
  7. فَرِیْقًاایک گروہ کو
  8. مِّنْكُمْتم میں سے
  9. مِّنْسے
  10. دِیَارِهِمْ ؗان کے گھروں
  11. تَظٰهَرُوْنَتم غلبہ پاتے ہو/ تم چڑھائی کرتے ہو
  12. عَلَیْهِمْاوپر ان کے
  13. بِالْاِثْمِساتھ گناہ کے
  14. وَالْعُدْوَانِ ؕاور زیادتی کے
  15. وَاِنْاور اگر
  16. یَّاْتُوْكُمْوہ آجائیں تمہارے پاس
  17. اُسٰرٰیقیدی (بن کر)
  18. تُفٰدُوْهُمْتم فدیہ لیتے ہو ان سے
  19. وَهُوَحالانکہ وہ
  20. مُحَرَّمٌحرام کیا گیا تھا
  21. عَلَیْكُمْاوپر تمہارے
  22. اِخْرَاجُهُمْ ؕنکالنا ان کو
  23. اَفَتُؤْمِنُوْنَکیا پھر تم مانتے ہو
  24. بِبَعْضِساتھ بعض
  25. الْكِتٰبِکتاب کے
  26. وَتَكْفُرُوْنَاور تم انکار کرتے ہو
  27. بِبَعْضٍ ۚساتھ بعض کے
  28. فَمَاتو نہیں
  29. جَزَآءُجزا ہوگی ( اس کی)
  30. مَنْجو کوئی
  31. یَّفْعَلُکرتا ہے
  32. ذٰلِكَیہ
  33. مِنْكُمْتم میں سے
  34. اِلَّاسوائے
  35. خِزْیٌرسوائی
  36. فِیمیں
  37. الْحَیٰوةِزندگی
  38. الدُّنْیَا ۚدنیا کی
  39. وَیَوْمَاور دن
  40. الْقِیٰمَةِقیامت کے
  41. یُرَدُّوْنَوہ لوٹائے جائیں گے
  42. اِلٰۤیطرف
  43. اَشَدِّشدید ترین
  44. الْعَذَابِ ؕعذاب کے
  45. وَمَااور نہیں
  46. اللّٰهُاللہ
  47. بِغَافِلٍغافل
  48. عَمَّاا سے جو
  49. تَعْمَلُوْنَتم عمل کرتے ہو

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

مگر آج وہی تم ہو کہ اپنےبھائی بندوں کو قتل کرتے ہو، اپنی برادری کے کچھ لوگوں کو بے خانماں کر دیتے ہو، ظلم وزیادتی کے ساتھ ان کے خلاف جتھے بندیاں کرتے ہو، اور جب وہ لڑائی میں پِٹے ہوئے تمہارے پاس آتے ہیں ، تو ان کی رہائی کے لیے فدیہ کالیں دین کرتے ہو، حالانکہ انہیں ان کے گھروں سے نکالنا ہی سرے سے تم پر حرام تھا، تو کیا تم کتاب کےایک حصّے پر ایمان لاتے ہو اوردُوسرے حصّے کے ساتھ کفر کرتے ہو؟1 پھر تم میں سے جو لوگ ایسا کریں ، ان کی سزا اس کے سوا اور کیا ہےکہ دنیا کی زندگی میں ذلیل و خوار ہو کر رہیں اور آخرت میں شدید ترین عذاب کی طرف پھیر دیے جائیں ؟ اللہ ان حرکات سے بے خبر نہیں ہے، جو تم کر رہے ہو

Footnotes (the author's commentary)

  1. نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے پہلے مدینے کے اطراف کے یہودی قبائل نے اپنے ہمسایہ عرب قبیلوں (اَوْس  اور خَزْرَج) سے حلیفانہ تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ جب ایک عرب قبیلہ دُوسرے قبیلے سے برسرِ جنگ ہوتا، تو دونوں کے حلیف یہُودی قبیلے بھی اپنے اپنے حلیف کا ساتھ دیتے اور ایک دُوسرے کے مقابلے میں نبرد آزما  ہوجاتے تھے۔ یہ فعل صریح طور پر کتاب اللہ کے خلاف تھا اور وہ جانتے  بُوجھتے کتاب اللہ کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ مگر لڑائی کے بعد جب ایک یہُودی قبیلے کے اسیرانِ جنگ دُوسرے یہُودی قبیلے کے ہاتھ آتے تھے، تو غالب قبیلہ فدیہ لے کر انہیں چھوڑتا اور مغلوب قبیلہ فدیہ دے کر انہیں چھُڑاتا تھا، اور اس فدیے کے لیے دین کو جائز ٹھہرانے کے لیے کتاب اللہ سے استدلال کیا جاتا تھا۔ گویا وہ کتاب اللہ کی اِس اجازت کو تو سر آنکھوں پر رکھتے تھے کہ اسیرانِ جنگ  کو فدیہ لے کر چھوڑا جائے ، مگر اس حکم کو ٹھکرا دیتے تھے کہ آپس میں جنگ ہی نہ کی جائے۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 13

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution