- اَوْیا
- كَالَّذِیْاس شخص کی طرح ہے جو۔ پابند اس شخص کے جو
- مَرَّگزرا
- عَلٰیپر
- قَرْیَةٍایک بستی کے
- وَّهِیَاوروہ
- خَاوِیَةٌگری ہوئی تھی
- عَلٰیپر
- عُرُوْشِهَا ۚاپنی چھتوں کے
- قَالَاس نے کہا
- اَنّٰیکس طرح۔ کیوں کر
- یُحْیٖزندہ کرے گا
- هٰذِهِاس کو
- اللّٰهُاللہ
- بَعْدَبعد
- مَوْتِهَا ۚاس کی موت کے
- فَاَمَاتَهُتو مار دیا اس کو
- اللّٰهُاللہ نے
- مِائَةَسو
- عَامٍسال
- ثُمَّپھر
- بَعَثَهٗ ؕاٹھایا اس کو۔ زندہ کیا اس کو
- قَالَفرمایا
- كَمْکتنا عرصہ
- لَبِثْتَ ؕتم ٹھہرے ہو
- قَالَاس نے کہا
- لَبِثْتُمیں ٹھہرا
- یَوْمًاایک دن
- اَوْیا
- بَعْضَکچھ حصہ
- یَوْمٍ ؕدن کا
- قَالَفرمایا
- بَلْبلکہ
- لَّبِثْتَتو ٹھہرا
- مِائَةَسو
- عَامٍسال
- فَانْظُرْپس دیکھ
- اِلٰیطرف
- طَعَامِكَاپنے کھانے کے
- وَشَرَابِكَاور اپنے پینے کے
- لَمْنہیں
- یَتَسَنَّهْ ۚخراب ہوا وہ
- وَانْظُرْاور دیکھو
- اِلٰیطرف
- حِمَارِكَ۫اپنے گدھے کے
- وَلِنَجْعَلَكَاور تاکہ ہم بنادیں تم کو
- اٰیَةًایک نشانی
- لِّلنَّاسِلوگوں کے لیے
- وَانْظُرْاور دیکھو
- اِلَیطرف
- الْعِظَامِہڈیوں کے
- كَیْفَکس طرح
- نُنْشِزُهَاہم جوڑ دیتے ہیں ان کو۔ ہم حرکت دیتے ہیں ان کو۔ ہم الٹا دیتے ہیں ان کو
- ثُمَّپھر
- نَكْسُوْهَاہم پہناتے ہیں
- لَحْمًا ؕگوشت
- فَلَمَّاپھر جب
- تَبَیَّنَواضح ہوگیا
- لَهٗ ۙواسطے اس کو
- قَالَکہا
- اَعْلَمُمیں جان گیا
- اَنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ تعالیٰ
- عَلٰیاوپر
- كُلِّہر
- شَیْءٍچیز کے
- قَدِیْرٌقادر ہے
Surah 2 · word by word
Surah 2, ayah 259
Translation and commentary
Tafheem-ul-Quran
یا پھر مثال کے طور پر اس شخص کو د یکھو، جس کا گزر ایک ایسی بستی پر ہوا، جو اپنی چھتیوں پر اوندھی گری پڑی تھی۔1 اس نے کہا:”یہ آبادی، جو ہلاک ہو چکی ہے، اسےاللہ کس طرح دو بارہ زندگی بخشے گا؟”2اس پر اللہ نےاس کی رُوح قبض کر لی اور وہ سو برس تک مردہ پڑا رہا۔ پھر اللہ نے اسے دوبارہ زندگی بخشی اور اس سے پوچھا:”بتاؤ ، کتنی مدّت پڑے رہے ہو؟”اس نے کہا:”ایک دن یا چند گھنٹے رہاہوں گا۔”فرمایا:”تم پر سو برس اسی حالت میں گزر چکے ہیں۔ اب ذرا اپنے کھانے اور پانی کو دیکھو کہ اس میں ذرا تغیّر نہیں آیا ہے۔ دوسری طرف ذرا اپنے گدھے کو بھی دیکھو(کہ اسکا پنجر تک بوسیدہ ہورہا ہے )۔ اور یہ ہم نے اس لیے کیا ہے کہ ہم تمہیں لوگوں کےلیے ایک نشانی بنا دینا چاہتے ہیں3۔پھر دیکھو کے ہڈیوں کے اس پنجر کو ہم کس طرح اٹھا کر گوشت پوست اس پر چڑھاتے ہیں۔”اس طرح جب حقیقت اس کے سامنے بالکل نمایا ں ہو گئی ، تو اس نے کہا”میں جانتا ہو ں کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔”
Footnotes (the author's commentary)
-
یہ ایک غیر ضروری بحث ہے کہ وہ شخص کون تھا اور وہ بستی کون سی تھی ۔ اصل مدّعا جس کے لیے یہاں یہ ذکر لایا گیا ہے، صرف یہ بتانا ہے کہ جس نے اللہ کو اپنا ولی بنایا تھا، اُسے اللہ نے کس طرح روشنی عطا کی۔ شخص اور مقام، دونوں کی تعیین کا نہ ہمارے پاس کوئی ذریعہ، نہ اس کا کوئی فائدہ۔ البتہ بعد کے بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جن صاحب کا یہ ذکر ہے، وہ ضرور کوئی نبی ہوں گے۔
-
اس سوال کے یہ معنی نہیں ہیں کہ وہ بزرگ حیات بعد الموت کے منکر تھے یا انھیں اس میں شک تھا، بلکہ دراصل وہ حقیقت کا عینی مشاہدہ چاہتے تھے، جیسا کہ انبیا کو کرایا جاتا رہا ہے۔
-
ایک ایسے شخص کا زندہ پلٹ کر آنا جسے دُنیا سو (1۰۰) برس پہلے مُردہ سمجھ چکی تھی ، خود اس کو اپنے ہم عصروں میں ایک جیتی جاگتی نشانی بنا دینے کے لیے کافی تھا۔
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 43
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.