Surah 2 · word by word

Surah 2, ayah 253

  1. تِلْكَیہ
  2. الرُّسُلُرسول
  3. فَضَّلْنَافضیلت دی ہم نے
  4. بَعْضَهُمْان کے بعض کو
  5. عَلٰیاوپر
  6. بَعْضٍ ۘبعض کے
  7. مِنْهُمْان میں سے بعض کچھ
  8. مَّنْوہ ہیں جن سے
  9. كَلَّمَکلام کیا
  10. اللّٰهُاللہ نے
  11. وَرَفَعَاور بلند کیا
  12. بَعْضَهُمْان میں سے بعض کو
  13. دَرَجٰتٍ ؕدرجات میں
  14. وَاٰتَیْنَااوردیں ہم نے
  15. عِیْسَیعیسیٰ
  16. ابْنَابن
  17. مَرْیَمَمریم کو
  18. الْبَیِّنٰتِروشن نشانیاں۔ معجزات
  19. وَاَیَّدْنٰهُتائید کی ہم نے اس کی
  20. بِرُوْحِساتھ روح
  21. الْقُدُسِ ؕپاک کے
  22. وَلَوْاوراگر
  23. شَآءَچاہتا
  24. اللّٰهُاللہ
  25. مَانہ
  26. اقْتَتَلَباہم لڑے۔ نہ ایک دوسرے سے لڑتے
  27. الَّذِیْنَوہ لوگ
  28. مِنْسے
  29. بَعْدِهِمْجو ان کے بعد تھے
  30. مِّنْNo meaning in the source
  31. بَعْدِاس کے بعد جو
  32. مَاNo meaning in the source
  33. جَآءَتْهُمُآگئیں ان کے پاس
  34. الْبَیِّنٰتُکھلی نشانیاں
  35. وَلٰكِنِلیکن
  36. اخْتَلَفُوْاانہوں نے اختلاف کیا
  37. فَمِنْهُمْتو ان میں سے کچھ
  38. مَّنْوہ
  39. اٰمَنَجو ایمان لائے
  40. وَمِنْهُمْاور بعض ان میں سے
  41. مَّنْNo meaning in the source
  42. كَفَرَ ؕکچھ وہ جس نے کفر کیا
  43. وَلَوْاور اگر
  44. شَآءَچاہتا
  45. اللّٰهُاللہ
  46. مَانہ
  47. اقْتَتَلُوْا ۫وہ باہم لڑے
  48. وَلٰكِنَّلیکن
  49. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
  50. یَفْعَلُکرتا ہے
  51. مَاجو
  52. یُرِیْدُوہ چاہتا ہے

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

یہ رسول (جو ہماری طرف سے انسانوں کی ہدایت پر مامور ہوئے)ہم نے ان کو ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر مرتبے عطا کیے۔ ان میں کوئی ایسا تھا جس سے خدا خود ہمکلام ہوا، کسی کو اس نے دوسری حیثیتوں سے بلند درجے دیے، اور آخر میں عیسٰی ؑ ابن مریم کو روشن نشانیاں عطا کیں اور روحِ پاک سے اس کی مدد کی۔ اگر اللہ چاہتا ، تو ممکن نہ تھا کہ ان رسولوں کے بعد جو لوگ روشن نشانیاں دیکھ چکے تھے، وہ آپس میں لڑتے۔ مگر( اللہ کی مشیّت یہ نہ تھی کہ وہ لوگوں کو جبّراً اختلاف سے روکے، اس وجہ سے) انہوں نے باہم اختلاف کیا، پھر کوئی ایمان لایا اور کسی نےکفر کی راہ اختیار کی۔ ہاں اللہ چاہتا، تو وہ ہر گز نہ لڑتے، مگر اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔1

Footnotes (the author's commentary)

  1. مطلب یہ ہے کہ رسُولوں کے ذریعے سے علم حاصل ہو جانے کے بعد جو اختلاف لوگوں کے درمیان رُونما ہوئے اور اختلافات سے بڑھ کر لڑائیوں تک جو نوبتیں پہنچیں، تو اس کی وجہ  یہ نہیں تھی کہ معاذ اللہ خدا بے بس تھا اور اس کے پاس ان اختلافات اور لڑائیوں کو روکنے کا زور نہ تھا۔ نہیں، اگر وہ چاہتا ، تو کسی کی مجال نہ تھی کہ انبیا کی دعوت سے سرتابی کر سکتا اور کفر و بغاوت کی راہ چل سکتا اور اس کی زمین میں فساد برپا کر سکتا۔ مگر اس کی مشیّت نہ تھی  ہی نہیں کہ انسانوں سے ارادہ و اختیار کی آزادی چھین لے اور انھیں ایک خاص روش پر چلنے کے لیے مجبُور کر دے۔ اس نے امتحان کی غرض سے انہیں زمین پر پیدا کیا تھا ، اس لیے اس نے ان کو اعتقاد و عمل کی راہوں میں اِنتخاب کی آزادی عطا کی اور انبیا کو لوگوں پر کوتوال بنا کر نہیں بھیجا کہ زبردستی انھیں ایمان و اطاعت کی طرف کھینچ لائیں، بلکہ اس لیے بھیجا کہ دلائل اور بیّنات سے لوگوں کو راستی کی طرف بُلانے کی کوشش کریں۔ پس جس قدر اختلافات اور لڑائیوں کے ہنگامے ہوئے، وہ سب اس وجہ سے ہوئے کہ اللہ نے لوگوں کو ارادے کی جو آزادی عطا کی تھی، اس سے کام لے کر لوگوں نے یہ مختلف راہیں اختیار کر لیں، نہ اس وجہ سے کہ اللہ ان کو راستی پر چلانا چاہتا تھا، مگر معاذ اللہ اُسے کامیابی نہ ہوئی۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 42

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. 3 words in this ayah have no meaning in the source and are left empty. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution