- فَلَمَّاپھر جب۔ پس جب
- فَصَلَجدا ہوا
- طَالُوْتُطالوت
- بِالْجُنُوْدِ ۙساتھ لشکروں کے
- قَالَاس نے کہا
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ تعالیٰ
- مُبْتَلِیْكُمْآزمانے والا ہے تم کو
- بِنَهَرٍ ۚساتھ ایک نہر کے
- فَمَنْتو جو کوئی
- شَرِبَپیے گا
- مِنْهُاس سے
- فَلَیْسَتو نہیں ہے وہ
- مِنِّیْ ۚمجھ سے
- وَمَنْاور جو کوئی
- لَّمْنہ
- یَطْعَمْهُپیے گا اس کو۔ چکھے گا اس کو
- فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
- مِنِّیْۤمجھ سے ہے
- اِلَّامگر
- مَنِجو
- اغْتَرَفَچلو بھر لے
- غُرْفَةًایک چلو بھرنا
- بِیَدِهٖ ۚساتھ اپنے ہاتھ کے
- فَشَرِبُوْاتو انہوں نے پیا
- مِنْهُاس سے
- اِلَّامگر۔ سوائے
- قَلِیْلًاتھوڑوں کے
- مِّنْهُمْ ؕان میں سے
- فَلَمَّاپھر جب
- جَاوَزَهٗاس نے پار کیا اس کو
- هُوَاس نے
- وَالَّذِیْنَاور ان لوگوں نے
- اٰمَنُوْاجو ایمان لائے تھے
- مَعَهٗ ۙاس کے ساتھ
- قَالُوْاوہ کہنے لگے
- لَانہیں
- طَاقَةَکوئی ہمت (لڑائی میں) ۔ طاقت
- لَنَاہمارے لیے
- الْیَوْمَآج
- بِجَالُوْتَساتھ جالوت کے
- وَجُنُوْدِهٖ ؕاور اس کے لشکروں کے
- قَالَکہا
- الَّذِیْنَان لوگوں نے
- یَظُنُّوْنَجو یقین رکھتے تھے
- اَنَّهُمْکہ بیشک وہ
- مُّلٰقُواملاقات کرنے والے ہیں
- اللّٰهِ ۙاللہ سے
- كَمْکتنے ہی
- مِّنْسے
- فِئَةٍگروہوں میں
- قَلِیْلَةٍتھوڑے
- غَلَبَتْغالب آئے
- فِئَةًگروہوں پر
- كَثِیْرَةًزیادہ
- بِاِذْنِساتھ اذن کے
- اللّٰهِ ؕاللہ کے
- وَاللّٰهُاور اللہ
- مَعَساتھ ہے
- الصّٰبِرِیْنَصبر کرنے والوں کے
Surah 2 · word by word
Surah 2, ayah 249
Translation and commentary
Tafheem-ul-Quran
ھرجب طالوت لشکر لے کر چلا، تو اس نے کہا:”ایک دریا پر اللہ کی طرف سے تمہاری آزمائش ہونے والی ہے۔ جو اس کا پانی پیے گا، وہ میرا ساتھی نہیں۔ میرا ساتھی صرف وہ ہےجو اس سے پیاس نہ بجھائے ، ہاں ایک آدھ چُلّو کوئی پی لے“مگر ایک گروہ قلیل کے سوا وہ سب اس دریا سے سیراب ہوئے۔1پھر جب طالوت اور اس کے ساتھی مسلمان دریا پار کرکے آگے بڑھے، تو انہوں نے طالوت سے کہہ دیا کہ آج ہم میں جالوت اور اس کےلشکر وں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔2 لیکن جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ انھیں ایک دن اللہ سےملنا ہے، انھوں نے کہا: ”بار ہا ایسا ہوا ہے کہ ایک قلیل گروہ اللہ کے اذن سے ایک بڑے گروہ پر غالب آگیا ہے۔ اللہ صبر کرنے والوں کا ساتھی ہے
Footnotes (the author's commentary)
-
ممکن ہے اس سے مراد دریائے اُرْدُن ہو یا کوئی اور ندی یا نالہ۔ طالوت بنی اسرائیل کے لشکر کو لے کر اس کے پر اُترنا چاہتا تھا ، مگر چونکہ اسے معلوم تھا کہ اس کی قوم کے اندر اخلاقی انضباط بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے اس نے کار آمد اور ناکارہ لوگوں کو ممیز کرنے کے لیے یہ آزمائش تجویز کی۔ ظاہر ہے کہ جولوگ تھوڑی دیر کے لیے اپنی پیاس تک ضبط نہ کر سکیں، اُن پر کیا بھروسہ کیا جا سکتا ہے کہ اُس دشمن کے مقابلے میں پا مردی دکھائیں گے جس سے پہلے ہی وہ شکست کھا چکے ہیں۔
-
غالباً یہ کہنے والے وہی لوگ ہوں گے، جنہوں نے دریا پر پہلے ہی اپنی بے صبری کا مظاہرہ کر دیا تھا۔
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.
See this ayah on Mushaf page 41
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.
Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.