Surah 2 · word by word

Surah 2, ayah 102

  1. وَاتَّبَعُوْااور پیچھے پڑگئے / پیروی کرنے لگے
  2. مَااس کی جو
  3. تَتْلُواپڑھتے تھے
  4. الشَّیٰطِیْنُشیطان
  5. عَلٰیاوپر
  6. مُلْكِبادشاہت
  7. سُلَیْمٰنَ ۚسلیمان کی
  8. وَمَاحالانکہ نہیں
  9. كَفَرَکفر کیا تھا
  10. سُلَیْمٰنُسلیمان نے
  11. وَلٰكِنَّبلکہ / لیکن
  12. الشَّیٰطِیْنَشیاطین نے
  13. كَفَرُوْاکفر کیا تھا
  14. یُعَلِّمُوْنَوہ تعلیم دیتے تھے
  15. النَّاسَلوگوں کو
  16. السِّحْرَ ۗجادو کی
  17. وَمَاۤاور اس کی جو
  18. اُنْزِلَنازل کیا گیا تھا
  19. عَلَیاوپر
  20. الْمَلَكَیْنِدو فرشتوں کے
  21. بِبَابِلَبابل میں
  22. هَارُوْتَہاروت
  23. وَمَارُوْتَ ؕاور ماروت ( پر)
  24. وَمَااورنہیں
  25. یُعَلِّمٰنِوہ دونوں سکھاتے تھے
  26. مِنْاور
  27. اَحَدٍکسی ایک کو
  28. حَتّٰییہاں تک کہ
  29. یَقُوْلَاۤوہ دونوں کہتے
  30. اِنَّمَابیشک
  31. نَحْنُہم
  32. فِتْنَةٌآزمائش ہیں/ فتنہ ہیں
  33. فَلَاتو نہ
  34. تَكْفُرْ ؕتم کفر کرو
  35. فَیَتَعَلَّمُوْنَتو وہ سیکھتے تھے
  36. مِنْهُمَاان دونوں سے
  37. مَااس کو جو
  38. یُفَرِّقُوْنَوہ تفریق ڈال دیں
  39. بِهٖساتھ اس کے
  40. بَیْنَدرمیان
  41. الْمَرْءِشوہر کے
  42. وَزَوْجِهٖ ؕاور اس کی بیوی کے
  43. وَمَاحالانکہ نہیں تھے
  44. هُمْوہ
  45. بِضَآرِّیْنَنقصان دینے والے / ضرر پہنچانے والے
  46. بِهٖساتھ اس کے
  47. مِنْسے
  48. اَحَدٍکسی ایک کو
  49. اِلَّامگر
  50. بِاِذْنِساتھ اذن
  51. اللّٰهِ ؕاللہ کے
  52. وَیَتَعَلَّمُوْنَاور وہ سیکھتے تھے
  53. مَاوہ جو
  54. یَضُرُّهُمْنقصان دیتا تھا ان کو
  55. وَلَااور نا
  56. یَنْفَعُهُمْ ؕنفع دیتا ان کو
  57. وَلَقَدْاور البتہ تحقیق
  58. عَلِمُوْاوہ جانتے تھے
  59. لَمَنِالبتہ جو بھی
  60. اشْتَرٰىهُخریدے گا اس کو
  61. مَانہیں ہے
  62. لَهٗاس کے لئیے
  63. فِیمیں
  64. الْاٰخِرَةِآخرت
  65. مِنْسے
  66. خَلَاقٍ ؕ۫کوئی حصہ
  67. وَلَبِئْسَاور البتہ کتنا برا تھا
  68. مَاجو
  69. شَرَوْاانہوں بیچ ڈالا
  70. بِهٖۤسساتھ اس کے
  71. اَنْفُسَهُمْ ؕاپنی جانوں کو
  72. لَوْکاش
  73. كَانُوْاوہ ہوتے
  74. یَعْلَمُوْنَوہ جانتے

Translation and commentary

Bayan-ul-Quran

انہوں نے پیروی کی اس علم کی جو شیاطین پڑھا کرتے تھے سلیمان ؑ کی بادشاہت کے وقت اور سلیمانؑ نے کبھی کفر نہیں کیا بلکہ یہ تو شیاطین تھے جو کفر کرتے تھے وہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے اور (وہ اس علم کے پیچھے پڑے) جو نازل کیا گیا دو فرشتوں ہاروت اور ماروت پر بابل میں اور وہ نہیں سکھاتے تھے کسی کو بھی یہاں تک کہ وہ کہہ دیتے تھے کہ دیکھو ہم تو آزمائش کے لیے بھیجے گئے ہیں پس تم کفر مت کرو) پھر وہ سیکھتے تھے ان دونوں سے وہ شے جن کے ذریعے سے آدمی اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی ڈالتے تھے اور نہیں تھے وہ ضرر پہنچانے والے اس کے ذریعے کسی کو بھی اللہ کے اذن کے بغیر اور وہ سیکھتے تھے وہ چیزیں جو خود ان کو بھی ضرر پہنچانے والی تھیں اور انہیں نفع نہیں پہنچاتی تھیں۔ حالانکہ وہ خوب جان چکے تھے کہ جو بھی اس چیز کا خریدار بنا (یعنی جادو سیکھا) اس کے لیے آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہے اور بہت ہی بری تھی وہ چیز جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو فروخت کردیا کاش انہیں علم ہوتا

Commentary (one passage for ayahs 2:102, 2:103)

آیت 102 وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوا الشَّیٰطِیْنُ عَلٰی مُلْکِ سُلَیْمٰنَ ج اللہ تعالیٰ نے ّ جنات کو حضرت سلیمان علیہ السلام کے تابع کردیا تھا۔ اس وقت چونکہ ان کا انسانوں کے ساتھ زیادہ میل جول رہتا تھا ‘ لہٰذا یہ انسانوں کو جادو وغیرہ سکھاتے رہتے تھے۔وَمَا کَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَلٰکِنَّ الشَّیٰطِیْنَ کَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاس السِّحْرَ ق۔ جادو کفر ہے ‘ لیکن آپ کو آج بھی نقش سلیمانی کی اصطلاح سننے کو ملے گی۔ اس طرح بعض مسلمان بھی ان چیزوں کو حضرت سلیمان علیہ السلام کی طرف منسوب کر رہے ہیں اور وہ ظلم اب بھی جاری ہے۔ وَمَآ اُنْزِلَ عَلَی الْمَلَکَیْنِ بِبَابِلَ ہَارُوْتَ وَمَارُوْتَ ط۔ بابل Babylonia عراق کا پرانا نام تھا۔ یروشلم پر حملہ کرنے والا بخت نصر Nebuchadnezzar بھی یہیں کا بادشاہ تھا اور نمرود بھی بابل ہی کا بادشاہ تھا۔ نمرود عراق کے بادشاہوں کا لقب ہوتا تھا ‘ جس کی جمع نماردۃ ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور حکومت میں جنات اور انسانوں کا باہم میل جول ہونے کی وجہ سے جنات لوگوں کو جادوگری کی تعلیم دیتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے لوگوں کی آخری آزمائش کے لیے دو فرشتوں کو زمین پر اتارا جو انسانی شکل و صورت میں لوگوں کو جادو سکھاتے تھے۔ وہ خود ہی یہ واضح کردیتے تھے کہ دیکھو جادو کفر ہے ‘ ہم سے نہ سیکھو۔ لیکن اس کے باوجود لوگ سیکھتے تھے۔ گویا ان پر اتمام حجت ہوگیا کہ اب ان کے اندر خباثت پورے طریقے سے گھر کرچکی ہے۔ وَمَا یُعَلِّمٰنِ مِنْ اَحَدٍ حَتّٰی یَقُوْلَآ اِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَۃٌ فَلاَ تَکْفُرْ ط فَیَتَعَلَّمُوْنَ مِنْہُمَا مَا یُفَرِّقُوْنَ بِہٖ بَیْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِہٖط۔ شوہر اور بیوی کے درمیان جدائی ڈالنا اور لوگوں کے گھروں میں فساد ڈالنا ‘ اس طرح کے کام اب بھی بعض عورتیں بڑی سرگرمی سے سرانجام دیتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے تعویذ ‘ گنڈے ‘ دھاگے اور نہ جانے کیا کچھ ذرائع اختیار کیے جاتے ہیں۔ وَمَا ہُمْ بِضَآرِّیْنَ بِہٖ مِنْ اَحَدٍ الاَّ بِاِذْنِ اللّٰہِ ط۔ ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ بندۂ مؤمن کو یہ یقین ہو کہ اللہ کے اذن کے بغیر نہ کوئی چیز فائدہ پہنچا سکتی ہے اور نہ ہی نقصان۔ چاہے کوئی دوا ہو وہ بھی باذن رب کام کرے گی ورنہ نہیں۔ جو کوئی بھی اسباب طبیعیہ ہیں ان کے اثرات تبھی ظاہر ہوں گے اگر اللہ چاہے گا ‘ اس کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔ جادو کا اثر بھی اگر ہوگا تو اللہ کے اذن سے ہوگا۔ چناچہ بندۂ مؤمن کو اللہ کے بھروسے پر ڈٹے رہنا چاہیے اور مصائب و مشکلات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ وَیَتَعَلَّمُوْنَ مَا یَضُرُّہُمْ وَلاَ یَنْفَعُہُمْ ط وَلَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰٹہُ مَا لَہٗ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنْ خَلاَقٍ ط۔ وَلَبِءْسَ مَا شَرَوْا بِہٖٓ اَنْفُسَہُمْ ط لَوْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (translation database dated 2026-08-26; commentary database, from https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29, dated 2025-05-26); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Bayan-ul-Quran (Urdu translation and commentary; author identified by the project owner as Dr. Israr Ahmad, not named by the source), from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 183 and tafsir resource 29). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Commentary: https://qul.tarteel.ai/resources/tafsir/29

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 16

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution