Surah 14 · word by word

Surah 14, ayah 4

  1. وَمَاۤاور نہیں
  2. اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
  3. مِنْکوئی
  4. رَّسُوْلٍرسول
  5. اِلَّامگر
  6. بِلِسَانِاس کی زبان میں
  7. قَوْمِهٖقوم کی
  8. لِیُبَیِّنَتاکہ وہ بیان کرے
  9. لَهُمْ ؕان کے لئے
  10. فَیُضِلُّپس بھٹکا دیتا ہے
  11. اللّٰهُاللہ
  12. مَنْجس کو
  13. یَّشَآءُچاہتا ہے
  14. وَیَهْدِیْاور ہدایت دیتا ہے
  15. مَنْجس کو
  16. یَّشَآءُ ؕچاہتا ہے
  17. وَهُوَاور وہ
  18. الْعَزِیْزُزبردست ہے ،
  19. الْحَكِیْمُحکمت والا ہے

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

ہم نے اپنا پیغام دینے کےلیے جب کبھی کوئی رسوُل بھیجا ہے، اُس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے تاکہ وہ اُنہیں اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے۔1 پھر اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے،2 وہ بالادست اور حکیم ہے۔3

Footnotes (the author's commentary)

  1. اس کے دومطلب ہیں ۔ ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ نے جو نبی  جس قوم میں بھیجا ہے اُس پر اُسی قوم کی زبان میں اپنا کلام نازل کیا  تا کہ وہ قوم اسے اچھی طرح سمجھے ، اور اسے یہ عذر  پیش کرنے کا موقع نہ مل سکے کہ آپ کی بھیجی ہوئی تعلیم تو ہماری سمجھ  ہی میں  نہ آتی تھی  پھر  ہم اس پر ایمان کیسے لاتے۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محض معجزہ  دکھا نے کی خاطر کبھی  یہ نہیں کیا کہ رسول تو بھیجے عرب میں اور وہ کلام سنائے  چینی  یا جاپانی زبان میں۔ اس طرح کے کرشمے دکھانے اور لوگوں  کی عجائب پسندی کو آسودہ کرنے کی بہ نسبت  اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں تعلیم و تلقین اور تفہیم و تبیین کی اہمیت  زیادہ رہی ہے   جس کے لیے ضروری تھا کہ ایک قوم کو اسی زبان میں پیغام پہنچایا جائے جسے وہ سمجھتی ہو۔

  2. یعنی باوجود اِس کے کہ پیغمبر ساری تبلیغ و تلقین اُسی زبان میں کرتا ہے جسے ساری قوم سمجھتی ہے ، پھر بھی سب کو ہدایت نصیب نہیں ہو جاتی۔ کیونکہ کسی کلام کے محض عام فہم ہونے سے یہ لازم نہیں آجاتا کہ سب سننے والے اسے مان جائیں۔ ہدایت اور ضلالت کا سر رشتہ بہر حال اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ وہی جسے چاہتا ہے اپنے اِس کلام کے ذریعہ سے ہدایت عطا کرتا ہے، اور جس کے لیے چاہتا ہے اسی کلام کو الٹی گمراہی کا سبب بنا دیتا ہے۔

  3. یعنی  لوگوں کا بطور خود ہدایت پالینا یا بھٹک جانا تو اس بنا پر ممکن نہیں  ہے کہ وہ کاملًا خود مختار نہیں ہیں، بلکہ اللہ کی بالادستی  سے مغلوب ہیں۔ لیکن اللہ اپنی اس بالادستی کو اندھا دھند استعمال نہیں کرتا کہ یونہی بغیر کسی معقول وجہ کے  جسے چاہے ہدایت  بخش دے اور جسے چاہے خواہ مخواہ بھٹکا دے۔ وہ بالادست  ہونے کے ساتھ حکیم و دانا بھی ہے۔ اُس کے ہاں سے جس کو ہدایت ملتی ہے معقول وجوہ سے  ملتی ہے۔ اور جس کو راہِ راست سے محروم کر کے بھٹکنے کے لیے  چھوڑ دیا جاتا ہے وہ خود اپنی ضلالت پسندی کی وجہ سے اس سلوک کا مستحق ہوتا ہے۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 255

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution