Surah 13 · word by word

Surah 13, ayah 31

  1. وَلَوْاور اگر یقیناً
  2. اَنَّNo meaning in the source
  3. قُرْاٰنًاایک قرآن (اتارا جاتا)
  4. سُیِّرَتْکہ چلائے جاتے
  5. بِهِاس کے ذریعے
  6. الْجِبَالُپہاڑ
  7. اَوْیا
  8. قُطِّعَتْپھاڑ دی جاتی
  9. بِهِاس کے ذریعے
  10. الْاَرْضُزمین
  11. اَوْیا
  12. كُلِّمَکلام کئے جاتے
  13. بِهِاس کے ذریعے
  14. الْمَوْتٰی ؕمردے
  15. بَلْبلکہ
  16. لِّلّٰهِاللہ کے لئے ہے
  17. الْاَمْرُمعاملہ
  18. جَمِیْعًا ؕسارے کا سارا
  19. اَفَلَمْکیا بھلا نہیں
  20. یَایْـَٔسِمایوس ہوگئے
  21. الَّذِیْنَوہ لوگ
  22. اٰمَنُوْۤاجو ایمان لائے
  23. اَنْیہ کہ
  24. لَّوْاگر
  25. یَشَآءُچاہتا
  26. اللّٰهُاللہ
  27. لَهَدَیالبتہ ہدایت دے دیتا
  28. النَّاسَلوگوں کو
  29. جَمِیْعًا ؕسب کے سب کو
  30. وَلَاNo meaning in the source
  31. یَزَالُاور ہمیشہ
  32. الَّذِیْنَوہ لوگ
  33. كَفَرُوْاجنہوں نے کفر کیا
  34. تُصِیْبُهُمْپہنچتی رہے گی ان کو
  35. بِمَاساتھ اس کے
  36. صَنَعُوْاجو انہوں نے کیا
  37. قَارِعَةٌکوئی آفت
  38. اَوْیا
  39. تَحُلُّاترے گی
  40. قَرِیْبًاقریب ہی
  41. مِّنْNo meaning in the source
  42. دَارِهِمْان کے گھر سے
  43. حَتّٰییہاں تک کہ
  44. یَاْتِیَآجائے
  45. وَعْدُوعدہ
  46. اللّٰهِ ؕاللہ کا
  47. اِنَّبیشک
  48. اللّٰهَاللہ تعالیٰ
  49. لَانہیں
  50. یُخْلِفُخلاف کرے گا
  51. الْمِیْعَادَوعدے کو

Translation and commentary

Tafheem-ul-Quran

اور کیا ہو جاتا اگر کوئی ایسا قرآن اُتار دیا جاتا جس کے زور سے پہاڑ چلنے لگتے، یا زمین شق ہو جاتی، یا مُردے قبروں سے نکل بولنے لگتے؟1 (اِس طرح کی نشانیاں دِکھا دینا کچھ مشکل نہیں ہے)بلکہ سارا اختیار ہی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔2 پھر کیا اہلِ ایمان (ابھی تک کفّار کی طلب کے جواب میں کِسی نشانی کے ظہُور کی آس لگائے بیٹھے ہیں اور وہ یہ جان کر)مایوس نہیں ہو گئے کہ اگر اللہ چاہتا تو سارے انسانوں کو ہدایت دے دیتا ؟3 جن لوگوں نے خدا کے ساتھ کُفر کا رویّہ اختیار کر رکھا ہے اُن پر ان کے کر تُو توں کی وجہ سے کوئی نہ کوئی آفت آتی ہی رہتی ہے، یا ان کےگھر کے قریب کہیں نازل ہوتی ہے۔ یہ سلسلہ چلتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آن پُورا ہو۔ یقیناً اللہ اپنے وعدوں کے خلاف ورزی نہیں کرتا

Footnotes (the author's commentary)

  1. اس آیت کو سمجھنے کے لیے یہ بات پیشِ نظر رہنی ضروری ہے کہ اِس میں خطاب کفار سے نہیں بلکہ مسلمانوں سے ہے۔ مسلمان جب کفار کی طرف سے بار بار نشانی کا مطالبہ سنتے تھے تو ان کے دلوں میں بے چینی پیدا ہوتی تھی کہ کاش اِن لوگوں کو کوئی نشانی دکھادی جاتی جس سے یہ لوگ قائل ہو جاتے۔ پھر جب وہ محسوس کرتےتھے کہ اس طرح کی کسی نشانی کے نہ آنے کی وجہ سے کفار کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے متعلق  لوگوں کے دلوں میں شبہات پھیلانے کا موقع مل رہا ہے تو ان کی یہ بے چینی اور بھی زیادہ بڑھ جاتی تھی۔ اِس پر مسلمانوں سے فرمایا جا رہا ہے کہ اگر قرآن کی کسی سورۃ کے ساتھ ایسی اور ایسی نشانیاں  یکایک دکھا دی جاتیں تو کیا واقعی تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ لوگ ایمان لے آتے ؟ کیا تمہیں اِن سے یہ خوش گمانی ہے کہ یہ قبولِ حق کے لیے بالکل تیار بیٹھے ہیں ،صرف ایک نشانی کے ظہور کی کسر ہے؟ جن لوگوں کو قرآن کی تعلیم میں ، کائنات کے آثارمیں، نبی کی پاکیزہ زندگی میں، صحابہ ٔ کرام کے انقلاب حیات میں نورِ حق نظر نہ آیا کیا تم سمجھتے ہو کہ وہ پہاڑوں کے چلنے اور زمین کے پھٹنے اور مُردوں کے قبروں سے نکل آنے میں کوئی روشنی پا لیں گے؟

  2. یعنی نشانیوں کے نہ دکھانے کی اصل وجہ یہ نہیں ہےکہ اللہ تعالیٰ ان کے دکھانے پر قاد رنہیں ہے، بلکہ اصل وجہ  یہ ہے کہ ان طریقوں سے کام لینا اللہ کی مصلحت کے خلاف ہے ۔ اس لیے کہ اصل مقصود تو ہدایت ہے نہ کہ ایک نبی کی نبوت کو منوالینا، اور ہدایت اِس کے بغیر ممکن نہیں کہ لوگوں کی فکر وبصیرت کی اصلاح ہو۔

  3. یعنی  اگر سمجھ  بوجھ کے بغیر محض ایک غیر شعوری ایمان مطلوب ہوتا تو  اس کے لیے نشانیاں دکھان ے کے تکلف کی کیا حاجت تھی۔ یہ کام تو اس طرح بھی ہو سکتا  تھا کہ اللہ سارے انسانوں کو مومن ہی پیدا کر دیتا۔

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Print publisher: not stated by QUL. Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database files dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Tafheem-ul-Quran by Sayyid Abul A'la Maududi, Urdu translation and footnotes, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 302). Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Translation and commentary are shown as the source gives them. They give no ruling. Not reviewed by a scholar.

See this ayah on Mushaf page 253

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Qudratullah Company, Lahore, Pakistan (print); distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Script and font author: not stated by QUL (its Credits page thanks Ayman Siddiqui for Indopak fonts and script). Version QUL downloads as retrieved by the owner on 2026-10-11 (layout file dated 2026-09-30, script file dated 2025-06-14, font file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-11). Layout of the Qudratullah Company 15-line Mushaf, Indopak Nastaleeq script and font, from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai). Script and font credited by QUL to Ayman Siddiqui. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Source: Quranic Universal Library (QUL), qul.tarteel.ai, published by Distributed by the Quranic Universal Library (Tarteel). Translator or author: not stated by QUL. Version QUL download as retrieved by the owner on 2026-10-12 (database file dated 2025-05-27); no version number is published (retrieved 2026-10-12). Urdu word-by-word meanings from the Quranic Universal Library (qul.tarteel.ai, translation resource 93); the translator is not named by the source. Not reviewed by a scholar. Redistribution rights are not confirmed.

Meanings are shown as the source gives them, one per word. 3 words in this ayah have no meaning in the source and are left empty. This is not a translation of the ayah and gives no ruling. Not reviewed by a scholar.

Sources & attribution